22 جون 2026 - 19:44
مآخذ: ابنا
لبنانی سرزمین پر اسرائیل کا جاری قبضہ ختم ہونا چاہیے

لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں سے متعلق امریکا کو درست کردار ادا کرنا چاہیے، لبنانی سرزمین پر اسرائیل کا جاری قبضہ ختم ہونا چاہیے۔ 

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی نے کہا کہ لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں سے متعلق امریکا کو درست کردار ادا کرنا چاہیے، لبنانی سرزمین پر اسرائیل کا جاری قبضہ ختم ہونا چاہیے۔ 

قطری وزیر اعظم نے کہا کہ لبنان کی خود مختاری کا احترام کیا جانا چاہیے۔ بدقسمتی سے یہ پہلا موقع نہیں جب نیتن یاہو نے خطے میں کشیدگی کو ہوا دی ہو، خطےمیں لبنان یا کہیں اور کشیدگی ہو مذاکرات کو متاثر کرے گی۔

انھوں نے کہا جنگ کے دوران ایران نے ہمارے اور ہمارے برادر ممالک کے ساتھ جو کیا وہ ناقابل قبول تھا، مسائل کے حل کیلیے ایران کیساتھ بات چیت کیلیے مشترکہ وژن کے حصول کیلیے خلیجی اتفاق رائے ہے، ایران کو خلیجی ریاستوں کے ساتھ اعلیٰ سطح کے اعتماد کے ساتھ تعاون کرناچاہیے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha