بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || نیویارک ٹائمز نے آج (جمعرات 26 مارچ 2026ع کو) اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ایران کے خلاف 26 روزہ جنگ کے دوران مغربی ایشیا میں 13 امریکی اڈے مکمل طور تباہ ہو چکے ہیں۔
اخبار نے خطے میں امریکی اڈوں اور فوجیوں کی بحرانی صورت حال کے بارے میں لکھا ہے کہ
اب تک 13 امریکی اڈے مکمل طور تباہ اور ناقابل استعمال ہو چکے ہیں اور امریکی اہلکاروں کے مطابق اس صورت حال نے امریکی فوج کی آپریشنل صلاحیتوں پر منفی اثرات مرتب کئے ہیں۔
اخبار کے مطابق یہ اڈے کویت، قطر، بحرین اور سعودی عرب میں واقع ہوئے ہیں۔
اس اخبار نے اردن اور امارات میں میں امریکی اڈوں نیز کویت کے انتہائی اہم اڈے عریفجان کی تباہی کی طرف اشارہ نہیں کیا ہے اور ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد کے بارے میں رازداری سے کام لیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ