26 مارچ 2026 - 08:02
مغربی ایشیا میں 13 امریکی اڈے ناقابل استعمال ہو گئے، نیویارک ٹائمز

نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ ایران کے میزائل اور ڈرون حملے امریکی اڈوں کی مکمل تباہی اور امریکی فوجیوں کے فرار ہوکر ہوٹلوں یا دوسرے ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || نیویارک ٹائمز نے آج (جمعرات 26 مارچ 2026ع‍ کو) اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ایران کے خلاف 26 روزہ جنگ کے دوران مغربی ایشیا میں 13 امریکی اڈے مکمل طور تباہ ہو چکے ہیں۔

اخبار نے خطے میں امریکی اڈوں اور فوجیوں کی بحرانی صورت حال کے بارے میں لکھا ہے کہ

اب تک  13 امریکی اڈے مکمل طور تباہ اور ناقابل استعمال ہو چکے ہیں اور امریکی اہلکاروں کے مطابق اس صورت حال نے امریکی فوج کی آپریشنل صلاحیتوں پر منفی اثرات مرتب کئے ہیں۔

اخبار کے مطابق یہ اڈے کویت، قطر، بحرین اور سعودی عرب میں واقع ہوئے ہیں۔

اس اخبار نے اردن اور امارات میں میں امریکی اڈوں نیز کویت کے انتہائی اہم اڈے عریفجان کی تباہی کی طرف اشارہ نہیں کیا ہے اور ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد کے بارے میں رازداری سے کام لیا ہے۔

مغربی ایشیا میں 13 امریکی اڈے ناقابل استعمال ہو گئے، نیویارک ٹائمز

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha