25 مارچ 2026 - 03:08
معرکۂ وعدہ صادق-4 کی 79ویں لہر؛ خیبر شکن، عماد اور سجیل نامی سوپر ہیوی میزائل اور تباہ کن ڈرونز کا استعمال

جنگ کی خبروں اور صہیونی و امریکی فوجی مراکز پر ایرانی حملوں سے ہونے والے نقصانات کی تصاویر کی کوریج پر باضابطہ پینٹاگون اور آمان کا شدید ترین سینسرشپ اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ امریکہ اور صہیونی ریاست بہت زیادہ تشویش میں مبتلا ہیں اور  دشمن کے محاذ میں تحریف اور ہیراپھیری کی وسیع کوششیں ہو رہی ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ کا بیان:

معرکۂ وعدہ صادق-4 کی 79ویں لہر ـ مبارک کوڈ نیم "یا خیر الفاتحین" کے ساتھ ـ ملک کی مغربی پٹی (مغربی آذربائی جان، کردستان، کرمانشاہ، ایلام، خوزستان اور بوشہر) کو پیش کی گئی۔ اس کاروائی میں سپاہ پاسداران کی ایرواسپیس فورس کے خیبر شکن، عماد اور سجیل نامی سوپر ہیوی میزائل اور تباہ کن ڈرونز استعمال کئے گئے۔

ان مقامی ساختہ ہتھیاروں نے صہیونی ریاست کے کئی پرتوں پر مشتمل فضائی دفاعی نظامات سے گذر کر مقبوضہ فلسطین کے شمال اور تل ابیب کے مرکز میں صہیونی ریاست مبینہ سلامتی کے مراکز، رامات گان اور نقب میں صہیونی فوج سے وابستہ تجارتی اور لاجسٹک مراکز نیز بئر السبع میں واقع جنوبی فوجی کمان کے ہیڈکوارٹر کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

پورے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں گاڑھے دھویں اور آگ کے ستون، گہری زیر زمین پناہگاہوں 20 لاکھ سے زائد غاصب صہیونی آبادکاروں کی طویل قید، ایران کی میزائل و ڈرون صلاحیتوں ـ نیز پورے خطے میں دشمنوں کے دفاعی سسٹمز کی تباہی کا ناقابل انکار ثبوت ہے۔

جنگ کی خبروں اور صہیونی و امریکی فوجی مراکز پر ایرانی حملوں سے ہونے والے نقصانات کی تصاویر کی کوریج پر باضابطہ پینٹاگون اور آمان کا شدید ترین سینسرشپ اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ امریکہ اور صہیونی ریاست بہت زیادہ تشویش میں مبتلا ہیں اور  دشمن کے محاذ میں تحریف اور ہیراپھیری کی وسیع کوششیں ہو رہی ہیں۔

تَرْمِيهِمْ بِحِجَارَةٍ مِنْ سِجِّيل

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha