25 مارچ 2026 - 01:53
معرکۂ وعدہ صادق-4 کی 78ویں لہر؛ عماد اور قدر میزائل نیز تباہ کن ڈرون طیارے استعمال کیا گیا

دشمن اپنی شکستوں کا ازالہ کرنے آنے والے دنوں کے لئے سازشیں کرکے، فارمولے بدل رہا ہے جو ہماری آنکھوں سے اوجھل نہیں ہے۔ ایران کی کاری ضرب ہر ـ جارحیت اور جرم کی ہر سطح پر ـ حکم دینے والے، ہر حکم ماننے والے افراد کے سروں پر، لمحوں میں، اتر جائے گی۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سپاہ پاسداران کے تعلقات عامہ نے اپنے بیان میں اعلان کیا:

معرکۂ وعدہ صادق-4 کی 77ویں بارشی لہر، سڑکوں پر موجود ایران کی عظیم قوم کی بھینچی ہوئی مٹھیوں اور میدان جنگ میں بہادر فوجیوں کے میزائلوں کی حمایت میں، کل رات وسیع پیمانے پر بارش کے موقع پر امریکی اور صہیونی جارحین کے خلاف چلائی گئی اور اس کاروائی نے جنگ کی تاریخ میں نیا اور مختلف باب رقم کیا۔

یہ کاروائی مقدس کوڈ نیم "یا دلیل المُتِحَیِّرین" سے شروع ہوئی اور ملک کی مشرقی پٹی ـ یعنی شمالی خراسان، رضوی خراسان جنوبی خراسان اور سیستان و بلوچستان کے بہادر عوام ـ کے نام کر دی گئی۔

اس لہر میں ایلات (ام الرشراش)، دیمونا اور شمالی تل ابیب نیز خطے میں بعض امریکی اڈوں کو عماد اور کئی وارہیڈز لے جانے والے قدر میزائلوں نیز تباہ کن ڈرون طیاروں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

سپاہ پاسداران نے تاثیر پر مبنی کاروائیوں کے ذریعے مذاکرات کے دوران پست فطرت اور طفل کُش دشمنوں کے ساتھ 'مذاکرات' کر رہی ہے۔

سپاہ پاسداران کی زیادہ تر یونٹیں اور کروڑوں بسیجی ابھی میدان جنگ میں نہیں اترے ہیں، اور بصورت ضرورت ان قوتوں کے میدان میں آنے سے جنگ تیزتر ہوجائے گی اور ہلاکت کی دشمنوں کے لئے ناگزیر ہو جائے گی۔

دشمن اپنی شکستوں کا ازالہ کرنے آنے والے دنوں کے لئے سازشیں کرکے، فارمولے بدل رہا ہے جو ہماری آنکھوں سے اوجھل نہیں ہے۔ ایران کی کاری ضرب ہر ـ جارحیت اور جرم کی ہر سطح پر ـ حکم دینے والے، ہر حکم ماننے والے افراد کے سروں پر، لمحوں میں، اتر جائے گی۔

إنّا من المجرمین منتقمون

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha