بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے کہا: جیسا کہ ہم اعلان کرتے رہے ہیں، اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج امریکہ اور صہیونی ریاست کے تمام تر ڈھانچوں کو نشانہ بناتی ہیں اور اپنی کاروائیوں کا اعلان بھی کرتی ہیں اور اپنی کاروائیوں کی باضآبطہ طور پر ذمہ داری بھی قبول کرتی ہیں، اور جن کاروائیوں کی ذمہ داری قبول نہیں کرتیں وہ دشمن کی فالس فلیگ کاروائیاں ہیں۔
انھوں نے جمعرات اور جمعہ کی درمیان رات اعلان کیا: ہمیں کچھ خبریں ملی ہیں کہ صہیونی ریاست خطے میں توانائی کے ڈھانچوں ـ بالخصوص سعودی عرب کی آرامکو کمپنی کی تنصیبات ـ پر حملوں کا ارادہ رکھتی ہے اور ان کاروائیوں کا الزام ایران پر دھرنا چاہتی ہے، یہ وہ خباثتیں ہیں جو یہ ریاست اس سے پہلے بھی کرتی رہی ہے۔ وہ اس قسم کے مذموم اقدامات کے ذریعے خطے کے ممالک کے درمیان فتنہ انگیزی کرنا چاہتی ہے۔
ہم دشمن کے عزائم سے آگاہ ہیں اور خطے کے ممالک کو بھی آگاہ رہنا چاہئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ