صہیونی سازش
-
وعدہ صادق-4؛
کویت میں پانی صاف کرنے والے کارخانے کو صہیونی دشمن نے نشانہ بنایا / ایرانی بندرگاہوں کی طرف قدم مت بڑھانا، خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر
مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر نے اپنے بیان میں ایرانی بندرگاہوں پر جارحیت کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ کویت میں پانی صاف کرنے والے کارخانے پر حملے کا غلیظ اقدام غاصب صہیونی ریاست نے کیا اور اس کا مقصد ایران کو ملزم ٹہرانا تھا۔
-
وعدہ صادق-4؛
خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر کے ترجمان
مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے کہا: جیسا کہ ہم اعلان کرتے رہے ہیں، اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج امریکہ اور صہیونی ریاست کے تمام تر ڈھانچوں کو نشانہ بناتی ہیں اور اپنی کاروائیوں کا اعلان بھی کرتی ہیں اور اپنی کاروائیوں کی باضآبطہ طور پر ذمہ داری بھی قبول کرتی ہیں، اور جن کاروائیوں کی ذمہ داری قبول نہیں کرتیں وہ دشمن کی فالس فلیگ کاروائیاں ہیں۔
-
حالیہ فسادات سے متعلق جعلی اعداد و شمار شائع کرنا ایران کے خلاف جاری میڈیا وار کا حصہ ہے
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے حالیہ فسادات میں ہلاکتوں کی تعداد سے متعلق امریکی جریدے کے دعوے کو کھلا جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی اعداد و شمار شائع کرنا ایران کے خلاف جاری میڈیا وار کا حصہ ہے۔
-
افریقہ میں صہیونی ریشہ دوانیاں؛
صومالی لینڈ کا ماڈل دہرایا جائے گا / اس اقدام پر خاموشی کی بھاری قیمت ادا کرنا ہوگی!، زاہر المحروقی
عمانی سیاسی مصنف اور تجزیہ کار نے ابنا کے ساتھ انٹرویو میں صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے اسرائیلی اقدام کو فلسطینی عوام پر ایک نئی حقیقت مسلط کرنے کی خطرناک کوشش قرار دیا اور زور دے کر کہا کہ یہ فیصلہ نہ صرف فلسطینیوں کے حقوق کی واضح پامالی ہے، بلکہ غزہ سے آبادی کے انخلا اور خطے کی آبادیاتی تشکیل نو کے منصوبے کے تناظر میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
-
صہیونی جارحیت بدستور جاری ہے؛
"گرین رفح" منصوبہ شروع کر دیا گیا؛ غزہ کی تقسیم کا دل فریب عنوان
اسرائیلی فوج بلڈوزروں اور سیمنٹ کے ساتھ مشرقی رفح میں داخل ہو گئی ہے تاکہ اس منصوبے پر عملدرآمد کرے جسے وہ "گرین سٹی" کا نام دیتی ہے۔ ایک ایسا منصوبہ جو، وسیع انجینئرنگ آپریشنز کے فریم ورک کے اندر، ملبہ ہٹانے سے لے کر سرنگوں میں سیمنٹ انجیکشن تک، غزہ کے نقشے کی تبدیل کا پیش خیمہ ہے۔