17 مارچ 2026 - 10:55
مآخذ: ابنا
 امریکی وزیرِ جنگ کے بیان پر ایران کا سخت ردعمل

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے امریکہ کے وزیرِ جنگ کے حالیہ بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ “بغیر رحم” جیسی زبان طاقت کا اظہار نہیں بلکہ اخلاقی دیوالیہ پن اور جنگی قوانین سے ناواقفیت کی علامت ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے امریکہ کے وزیرِ جنگ کے حالیہ بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ “بغیر رحم” جیسی زبان طاقت کا اظہار نہیں بلکہ اخلاقی دیوالیہ پن اور جنگی قوانین سے ناواقفیت کی علامت ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسے بیانات بین الاقوامی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور امریکی عہدیدار کو چاہیے کہ وہ کنونشنِ لاہہ اور بین الاقوامی فوجداری عدالت کے قوانین کا مطالعہ کرے۔

عراقچی نے مزید تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس طرح کی سوچ جاری رہی تو وہ خود کو جنگی جرائم کے زمرے میں کھڑا پائے گا، جیسا کہ انہوں نے اشارہ کرتے ہوئے بنیامین نیتن یاہو کا حوالہ دیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha