28 فروری 2026 - 20:02
امریکی-صہیونی جارحیت کے اعادے پر پشیمان کرنے والا تاوان

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے امریکی صہیونی جارحیت کے جواب میں کاروائی "فتح خیبر" یا "وعدہ صادق-4" کا آغاز ہو گیا ہے، مقبوضہ فلسطین میں غاصب ریاست کے اہم ٹھکانے اور خلیج فارس کی عرب ریاستوں میں امریکی اڈے نشانے پر ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اسلامی جمہوریہ ایران کے رد عمل نے عالمی استعمار نظام کی شکست و ریخت کا ثبوت فراہم کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران پر دوبارہ بڑی طاقتوں کا قبضہ ممکن نہیں ہے، بلکہ ایران ہی امریکی سلطنت کے انہدام کا عالمی سطح پر اعلان کرے گا اور ایران ہی خطے میں نئی ترتیب (New world) کی بنیاد رکھ رہا ہے۔

ہمیں بھولنا نہیں چاہئے کہ ایران کو ایک بار پھر مذاکرات کے بیچوں بیچ اور ٹرمپ اور دوسرے امریکی حکام کے ٹی وی انٹرویوز کے عین موقع پر، وسیع پیمانے پر فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا اور ایک بار پھر ثابت ہے کہ دشمن کے وعدوں پر اعتماد وہی تزویراتی غلطی ہے جس کے بارے میں امام خامنہ ای (حفظہ اللہ) کئی عشروں سے خبردار کرتے رہے ہیں اور اللہ کا شکر کہ ایران اس غلطی سے دوچار نہیں ہؤا اور حقیقت پسندی کے ساتھ، عالم استکبار کی وعدہ خلافی کا منتظر تھا۔

رہبر انقلاب نے حال ہی میں امریکی صدر کو خبردار کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ "اللہ کی سنت یہ ہے کہ نمرود اور فرعون ایسے حال میں سر نگون اور سقط و زوال سے دوچار ہوتے ہیں جب وہ انتہائی طاقت اور غرور کی حالت میں ہوتے ہیں اور یہ مبارک واقعہ گویا اس بارے ہمارے زمانے کے ـ ٹرمپ اور نیتن یاہو ـ جیسے فرعونوں کے لئے بہت جلد پیش آنے والا ہے اور دنیا بہت جلد اللہ کا قہر اور اس کے وعدوں کو دیکھ لے گی۔

خوش قسمتی سے عوام کا مقدس اتحاد اور اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مکمل تیاری اور استعداد اس قدر زبردست ہے کہ ایرانی قوم نہ صرف دشمن کی طرف سے کسی بھی قسم کی جارحیت سے فکرمند نہیں ہے بلکہ ہم یہ قوم اج اپنے دشمنوں کے لئے باعث تشویش ہے اور یقینا ارادوں کی اس جنگ میں قطعی فتح و کامیابی اسلامی جمہوریہ ایران کی ہے جو اپنی سرزمین، اپنے اعتقاد اور اپنی فکر کے دفاع کے لئے پرعزم ہے اور اپنی حیثیت اور سلامتی کا ہر قیمت پر تحفظ کرے گی۔

ایران نے ایک ساتھ مقبوضہ فلسطین اور عراق، اردن، بحرین، کویت، امارات اور سعودی عرب جیسے ممالک میں موجودہ امریکی اڈوں کو نشانہ بنا کر اپنے اس عزم کو ثابت کرکے دکھایا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تحریر: ہادی ابراہیمی کیاپی

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha