اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران نے علاقے میں امریکا کے اڈوں پر میزائل حملوں کی دوسری لہر شروع کردی ہے
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے خطے میں امریکا کے فوجی اڈوں اور مراکز پر اپنے میزائل حملوں کی دوسری لہر کے آغاز کی خبر دی ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنا دوسرا جنگی اعلامیہ جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ خطے میں امریکا کے فوجی اڈوں اور مراکز پر میزائل حملوں کی دوسری لہر شروع کردی گئی ہے۔
سپاہ پاسداران نے بتایا ہے کہ سرزمین ایران کے خلاف امریکا اور صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کے مختلف مراکز کو نشانہ بنانے کے ساتھ ہی بحرین قطر اور متحدہ عرب امارات میں امریکی فوجی اڈوں کو بھی پوری دقت کے ساتھ ڈرون طیاروں اور میزائلوں کا کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا جاچکا ہے۔
سپاہ پاسداران نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف جارحیت کے جواب میں صیہونی اور امریکی دشمن کے خلاف ڈرون اور میزائلوں حملوں کا پہلا مرحلہ کامیابی کے ساتھ مکمل ہونے کے بعد دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا گیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی و امریکی جارحیت کے بعد علاقے میں ان کے اڈے ، ایران کے لئے قانونی ہدف ہیں۔
آپ کا تبصرہ