6 جنوری 2026 - 05:35
رہبر انقلاب کے اکاؤنٹ کی پوسٹ ایک کروڑ بار دیکھی گئی + تصاویر

رہبر انقلاب کے اکاؤنٹ کی ایک پوسٹ وسیع پیمانے پر صارفین کی توجہ کا مرکز بنی اور ویورز کی تعداد 10 ملین سے تجاوز کر گئی۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر رہبر انقلاب کے اکاؤنٹ سے شائع کردہ پوسٹ ـ جس میں جملہ ".We will not give in to the enemy" (ہم دشمن کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے) لکھا ہؤا تھا، ـ اب تک 10 ملین سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔

ایک دوسرا پیغام ـ جس میں جملہ ".We will bring the enemy to its knees" (ہم دشمن کو گھٹنوں کے بل لائیں گے) لکھا ہؤا تھا، ـ بھی 10 ملین سے زیادہ بار دیکھا گیا ہے۔

یہ پیغامات جو مختصر وقت میں رہبر انقلاب کے اکاؤنٹ کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے پیغامات میں سے شامل ہو گئے، امام خامنہ ای (حفظہ اللہ) کے اس تقریر کا حصہ ہیں جو آپ نے امیرالمومنین علی (علیہ السلام) کی ولادت باسعادت اور شہید لیفٹیننٹ جنرل الحاج قاسم سلیمانی کی شہادت کی برسی کے موقع پر شہدائے عظمت کے خاندانوں سے ملاقات میں کی تھی۔

رہبر انقلاب کے اکاؤنٹ کی پوسٹ ایک کروڑ بار دیکھی گئی + تصاویر

رہبر انقلاب نے اس تقریر میں دباؤ اور خطرات کے سامنے ایرانی قوم کے ڈٹ جانے پر زور دیتے ہوئے واضح فرمایا: "یہ کہ کچھ لوگ مختلف ناموں، مختلف عنوانوں کے تحت، تخریب کرنے اور ملک کو غیر محفوظ بنانے کے ارادے سے آتے ہیں، مخلص اور صحیح معنوں میں انقلابی کاروباریوں کے پیچھے کھڑے ہو کر ان کے احتجاج کا غلط استعمال کرتے ہیں، فساد کرتے ہیں، یہ ہرگز قابل قبول نہیں ہے؛ قطعاً نہیں۔ دشمن کے کرتوتوں کو پہچاننا چاہئے، دشمن آرام سے نہیں بیٹھتا، ہر موقع سے فائدہ اٹھاتا ہے۔ یہاں انہوں نے دیکھا کہ ایک موقع ہے، چاہتے تھے کہ اس سے فائدہ اٹھائیں؛ البتہ ہمارے ذمہ دار میدان میں تھے اور رہیں گے۔ اہم بات پوری قوم کا مجموعہ ہے؛ اہم وہی چیزیں ہیں جنہوں نے سلیمانی کو سلیمانی بنایا: ایمان، اخلاص، عمل؛ اہم دشمن کی نرم جنگ کے سامنے غیر جانبدار (اور خاموش) نہیں رہنا ہے؛ دشمن کی افواہ سازیوں کے سامنے بے اعتنا نہیں رہنا ہے؛ یہ چیزیں اہم ہیں۔ اہم یہ ہے کہ جب انسان محسوس کرے کہ دشمن کسی چیز کو ملک پر، ذمہ داروں پر، حکومت پر، قوم پر مسلط کرنا چاہتا ہے، تو پوری طاقت کے ساتھ دشمن کے سامنے کھڑا ہو جائے اور سینہ سپر ہو جائے۔ ہم دشمن کے سامنے جھکنے والے نہیں ہیں؛ ہم خدائے تعالیٰ پر بھروسہ کرتے ہوئے، اللہ پر توکل کرتے ہوئے اور عوام کی معیت پر یقین رکھتے ہوئے، ان شاء اللہ، توفیقِ الٰہی سے، دشمن کو گھٹنوں کے بل لائیں گے۔"

رہبر انقلاب کے اکاؤنٹ کی پوسٹ ایک کروڑ بار دیکھی گئی + تصاویر

رہبر انقلاب کے اکاؤنٹ کی پوسٹ ایک کروڑ بار دیکھی گئی + تصاویر

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha