بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || حنظلہ ہیکرز گروپ نے ایک پیغام جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ اس نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے چیف آف اسٹاف زاچی (زاخی) بریورمین (Tzachi Braverman) کا موبائل فون ہیک کیا ہے اور یوں وسیع پیمانے پر خفیہ معلومات حاصل کر لی ہیں۔
اس سائبر گروپ نے اپنے پیغام میں یہ بھی اعلان کیا ہے کہ اسے خفیہ بات چیت، دستاویزات، پس پردہ تعلقات اور اقتدار کے اعلیٰ ترین حلقوں میں بدعنوانی سے متعلق تفصیلات تک رسائی حاصل ہے، اور اس نے "بیِبی گیٹ (BIBI Gate)" نامی ایک آپریشن کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔
آپریشن بی بی گیٹ: گیٹ کیپر (چوکیدار) کا زوال
پیغام میں کہا گیا ہے:
نیتن یاہو کے اندرونی حلقے کے نام!
اور ہر اس ذمہ دار عہدے دار کے نام جو اب بھی چھپے رہنے کے وہم میں مبتلا ہے
اب تم اسے محسوس کرو: سانس پھولنا، ٹھنڈا پسینہ، بے چینی جو تمہارا دامن نہیں چھوڑتی۔ یہ محض خوف نہیں ہے؛ یہ آگاہی ہے اس بات سے کہ تمہاری حفاظت کی ہر تہہ، ہر وہ راز جو تم نے نیتن یاہو کے چیف آف اسٹاف زاچی (زاخی) بریورمین ـ جو تمہارے گیٹ کیپر اور تمام ممنوعہ سچائیوں اور محفوظ حقائق کا خزانہ دار ہے ـ کے سپرد کیا تھا، وہ اب مکمل طور پر کھل گیا ہے۔
بریورمین کا آئی فون 16 پرو میکس ہیک ہو گیا ہے۔
بریورمین کا آئی فون 16 پرو میکس ہیک ہو گیا ہے۔ نہ صرف اب؛ حنظلہ سالوں سے تمہیں دیکھ رہا ہے، نفوذ کرتا ہے اور سنتا ہے۔ وہی خاموش محافظ جس پر تمہیں اعتماد تھا ـ وہ شخص جو 'بِی بی' کی دنیا کا انتظآم چلاتا ہے، وہی جو فیصلہ کرتا تھا کہ کس کو اندر لائے اور کس کو نکالا جائے، وہی جو تمام گندے رازوں کو جمع کرتا تھا ـ وہی اب تمہاری سب سے بڑی کمزوری بن گیا ہے۔ وہ خزانہ جس پر تم نے بھروسہ کیا تھا، اب ہمارے پاس ہے۔
ہمارے پاس سب کچھ ہے!
ہمارے پاس سب کچھ ہے: خفیہ چیٹ کے ٹیکسٹ، کوڈڈ (Coded) پیغامات، پس پردہ لین دین، شرمناک اخلاقی اور مالی فضول خرچیاں، اقتدار کا ناجائز استعمال، بلیک میلنگ، پس پردہ ادائیگیاں۔ سالوں تک تم اپنا چھوٹا سا رقص کرتے رہے اور سمجھتے رہے کہ حنظلہ تمہارے درمیان نہیں ہے؛ لیکن ہم ہر بار اسی کمرے میں موجود تھے۔
اور، کیا "قطر گیٹ" تمہیں یاد ہے؟ وہ سرگوشیاں، وہ انکار، حقیقت کو دفن کرنے کی وہ ناکام کوششیں؟ آج آخرکار تم سمجھ لو گے کہ واقعی کیا ہو رہا تھا۔ فائلیں، آوازیں، ویڈیوز ـ بریورمین کی دوہری زندگی کی ہر لڑی، ہر وہ راز جو تمہاری ریاست کو بدعنوانی کے مرکز سے جوڑتا ہے ـ آشکار ہونے کے قریب ہے۔
دیکھو گے کہ کون سے راز پہلے فاش ہو جاتے ہیں
فی الحال کچھ بھی مت کرو۔ انتظار کرو۔ گھبراہٹ کو فِٹ ہونے دو۔ صرف چند گھنٹوں میں دیکھو گے کہ کون سے راز پہلے ٹوٹ جاتے ہیں، کون گھومتا ہے، کون گرتا ہے۔ تمہارے اتحاد زہر آلود ہو چکے ہیں، تمہارا اعتماد پارہ پارہ ہو چکا ہے، اور بریورمین ـ جس کو تم آپ اپنا مضبوط ترین رابطہ سمجھتے رہے ہو ـ — اب وہی چھوٹی سی درز (اور شگاف) ہے جو تمہاری دنیا کو توڑ کر رکھے گی۔
بی بی گیٹ کا آغاز ہو گیا ہے۔ گیٹ کیپر گر گیا ہے۔ رازوں کا دور ختم ہو گیا ہے۔
اور وہ لوگ، جو براعظموں کے اوپر گھنٹوں پرواز کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ صرف آسمان اور ٹائم زونز کا فرق ان کی محفوظ ترین گفتگو کو بچا سکتا ہے؛ یہاں تک کہ وہ لوگ جو اعلیٰ سطحی خصوصی ملاقاتوں کے لئے سمندروں کے پار جاتے ہیں؛ یقین رکھیں: حنظلہ ہمیشہ سنتا ہے۔ بلندی، نجی جیٹ، اور ہی پرانے "دوستوں" سے ملنے کے لئے سفر کے دوران کی سرگوشیاں، کچھ بھی ہماری دسترس سے باہر نہیں ہیں۔ جو کچھ بادلوں کے اوپر کہا جاتا ہے، وہ پہلے سے ہی ہمارے آرکائیوز کا حصہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ