ابنا: تازہ ترين خبروں کے مطابق برطانوي وزيراعظم ڈيوڈ کيمرون نے اپني کابينہ کے وزراء سے کہا ہے کہ وہ ريوپرٹ مرداک کے ميڈيا امپائر سے اپنے تعلقات اور مذاکرات کي وضاحت کريں -
برطانيہ کي ليبر پارٹي نے فون ہيکنگ اسکينڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد برطانوي وزير اعظم ڈيوڈ کيمرون اور ان کي کابينہ کے وزيروں کے نام متعدد مراسلے ارسال کرکے مرداک اور ان کے ايجنٹوں سے برطانوي وزرا کے مذاکرات کے بارےميں وضاحت طلب کي ہے - ان مراسلوں ميں تقريبا پچاس سوالات، کہ جن کے جواب ليبرپارٹي کے بقول ابھي تک نہيں دئے گئے دوہرائے گئے ہيں - ان سوالوں ميں سے ايک ميں برطانوي وزير اعظم اور ان کے وزيروں سے پوچھا گيا ہے کہ مرداک ميڈيا امپائر کے ڈائريکٹروں سے ہونےوالي بات چيت ميں برطانيہ کے بي اسکائي بي ٹيلي ويژن و سٹلائٹ کمپني کے شيئر مرداک ميڈيا امپائر کي کمپني نيوز کاپوريشن کو ديئے جانے کے بارے ميں وضاحت کيوں نہيں کي جاتي ؟
مرداک کے پاس اس وقت اس بڑي کمپني کے اٹھائيس فيصد شيئر ہيں جبکہ وہ چاہتے تھے کہ اس کمپني کے تمام شيئر ان کےپاس آجائيں ليکن فون ہيکنگ کا معاملہ سامنے آنے کے بعد انہوں نے اپني پيشکش مجبورا واپس لےلي - برطانوي ميڈيا کے چاليس فيصد پر اس وقت مرداک کا کنٹرول ہے - اب جبکہ فون ہيکنگ اسکينڈل سامنے آيا ہے تو اس کے بعد نہ صرف يہ کہ انہيں ايک بہت بڑے چيلنج کا سامنا ہے بلکہ يہ اسکينڈل برطانيہ کے بہت سے سياستدانوں کے لئے بڑا درد سر بن گيا ہے - انہي سياستدانوں ميں سے ايک خود برطانوي وزير اعظم ڈيوڈ کيمرون ہيں جن کے ريوپرٹ مرداک اور ان کےڈائريکٹروں سے قريبي تعلقات ہيں - اس درميان برطانيہ کے سياسي اور عوامي حلقوں ميں مرداک ميڈيا امپائر کے گہرے اثرو رسوخ کے پيش نظر حزب اختلاف کي جماعت ليبر پارٹي کي کوشش ہے کہ وہ اس معاملے کو لے کر کنزرويٹو پارٹي کے خلاف محتاط اليکشن کمپين چلائے - مبصرين کا کہنا ہے کہ اگر ڈيوڈ کيمرون حزب اختلاف کي جماعت ليبر پارٹي کے سوالوں کا جماعت ديتے ہيں تو ان کي مشکلات اور بھي بڑھ جائيں گي اور اگر جھوٹ بولتے ہيں تو انہيں مزيد شرمندگي اٹھاني پڑے گي-
.............
/169