بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || صہیونی ریاست کی فٹ بال لیگ میں گذشتہ ہفتے کا اہم میچ آبادکار تماشائیوں کی سفاکیت کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں اسرائیلی سائٹ "ون" نے کل (جمعرات 23 اکتوبر 2025ع) فٹ بال میں ہونے والی ان پرتشدد جھڑپوں میں زخمیوں کی تعداد بڑھ کر 40 ہونے کا اعلان کیا۔
اسرائیلی سائٹ "وان" نے تماشائیوں اور پولیس کے درمیان ہونے والی پرتشدد جھڑپوں کو "اسرائیل کی بلڈی فٹ بال نائٹ" قرار دیا۔
گذشتہ اتوار کو مکابی اور ہاپوئل کے درمیان میچ، جسے تل ابیب ڈربی کہا جاتا ہے، کھیلا گیا۔
لیکن یہ میچ دستی بم اور آتش گیر مواد پھینکے جانے کی وجہ سے ایک مکمل جنگ میں بدل گیا، جس کی وجہ سے پولیس کو میچ منسوخ کرنا پڑا۔
سائٹ "ون" کی طرف سے آخری اطلاعات کے مطابق، میچ شروع ہونے سے پہلے 17 افراد پرتشدد جھڑپوں میں زخمی ہوئے، اور میچ کے دوران 15 افراد زخمی ہوئے۔
ہاپوئل کے تماشائیوں اور پولیس کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 8 سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے، اس طرح فٹ بال میں ہونے والے اس پرتشدد واقعے میں کُل متاثرین کی تعداد 40 ہو گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
#اسرائیل
#صہیونی_ریاست
#خونی_رات
#صہیونی_طرز_کا_فٹبال
#مقبوضہ_فلسطین
آپ کا تبصرہ