بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || ایرک کینٹونا، مانچسٹر یونائیٹڈ (Manchester United) فٹبال کلب کے لیجنڈری کھلاڑی ایرک کینٹونا (Eric Cantona) نے ایک بار پھر فلسطینی عوام کا ساتھ دیا اور لندن میں ایک طوفانی خطاب میں کہا: فیفا اور یوفا نے اسرائیلی فٹبال کو معطل نہ کرکے منافقت کا ثبوت دیا ہے۔
ایرک کینٹونا تاریخ کے مشہور ترین فٹ بالرز میں سے ایک ہیں جو کھلم کھلا اسرائیل کے خلاف موقف اختیار کرتے ہیں اور اس کے مظالم پر تنقید کرتے ہیں۔
اس فرانسیسی فٹبال لیجنڈ نے پہلے بھی غزہ میں نسل کشی کی مذمت کی ہے اور اسرائیل کے مظالم کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے اور خود کو ایک فلسطینی قرار دیا ہے۔
کینٹونا لندن میں فلسطین کی حمایت میں منعقدہ کنسرٹ میں اسٹیج پر آئے اور کہا: "یوفا اور فیفا نے یوکرین کی جنگ شروع ہونے کے صرف 4 دن بعد روس کے فٹ بال کو معطل کر دیا، لیکن ہم 716 دنوں سے اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کے گواہ ہیں اور اسرائیل آج بھی مختلف ممالک میں فٹ بال کھیل رہا ہے۔
منچسٹر کے لیجنڈ کا کہنا ہے کہ فیفا اور یوفا منافق ہیں لیکن فٹ بال کے پرستاروں کی طاقت ان سے کہیں زیادہ ہے اور اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی کی وجہ سے معطل کیا جانا چاہئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ