اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق،
مرآتنا ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ بعنوان "میکرون کو تاریخی تھپڑ: فرانس نے
اسرائیلی میچ کا بائیکاٹ کرکے فلسطین کے حق میں مظاہرہ کیا" میں لکھا کہ
فرانس کی حکومت فٹبال میں صہیونیوں کی بحالی عزت کی کوشش میں عظیم شکست سے دوچار
ہوئی۔
فرانس کے 80 فیصد عوام نے ـ صہیونیوں سے نفرت کے
بموجب ـ فرانس کی قومی فٹ بال ٹیم اور "اسرائیل" ٹیم کے میچوں کا بائیکاٹ
کیا اور اس میچ کو فرانس کی قومی ٹیم کی تاریخ کا سب سے کم دکھائی دینے والا میچ
کا لقب ملا۔
فرانسیسیوں نے گذشتہ ہفتے سے صہیونی ٹیم کی میزبانی
کی مخالفت کا اعلان کر دیا تھا لیکن فرانسیسی حکومت نے عوامی مرضی کے برعکس، شدید
حفاظتی اقدامات عمل میں لاکر صہیونیوں کی ٹیم کی میزبانی کی۔
مرآتنا نے مزید لکھا: فرانسیسی صدر میکرون، اس میچ
میں، غزہ میں صہیونی جرائم پر پردہ ڈالنے کے
لئے کوشاں تھے لیکن "فرانسیسی عوام نے مسئلۂ فلسطین کے ساتھ ایک بار
پھر بیعت کرکے، میکرون کے منہ پر زبردست تھپڑ رسید کیا"۔
مرآتنا کے مطابق، استادوفرانس (اسٹیڈیم) ایسے
حال میں، پرستاروں سے خالی ہوکر، "اسرائیل" کا میزبان بنا ہؤا تھا کہ
"ہزاروں فرانسیسی فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے اسٹیڈیم کے قریب جمع
ہوئے تھے"، تاکہ میکرون کو بتا دیں کہ وہ سب صہیونیوں کے خلاف ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
110

