اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صہیونی حکومت کے مزدوروں نے غزہ کے ساحل پر چار بچوں کو اس وقت اپنی بربریت کا نشانہ بنایا جب وہ آپس میں فٹبال کھیل رہے تھے۔
ایک فلسطینی عہدہ دار احمد ابو حصیرہ نے بتایا ہے کہ فلسطینی بچے غزہ پٹی پر سمندر کے کنارے آپس میں فٹبال کھیل رہے تھے کہ صہیونی فوجیوں نے جنگی کشتی سے ان پر فائرنگ شروع کر دی اور انہیں شہید کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ شہید ہونے والے بچے ۱۵ سال سے کم عمر کے تھے۔
ابوحصیر نے مزید کہا: جب ان پر گولیوں کی بارش شروع ہوئی تو انہوں نے بھاگ کر اپنی جانیں بچانے کی کوشش کی لیکن وہ صہیونیوں کی گولیوں سے نہ بچ سکے۔
غزہ پر زمینی حملے کے آغاز سے تاہم ۲۰ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق شہدائے فلسطینی کی تعداد ۲۶۱ جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد ۱۹۵۰ ہو گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲