15 اکتوبر 2025 - 11:17
مآخذ: ابنا
مزاحمتی گروہ ہتھیار ڈالنے پر راضی نہیں،دھمکیاں قبول نہیں:اسلامی جہاد تحریک فلسطین

جہاد اسلامی فلسطین کے نائب سکریٹری جنرل محمد الهندی نے کہا ہے کہ مزاحمتی گروہ ہتھیار دینے پر رضامند نہیں ہیں اور زبردستی ہتھیار ڈالنے کی دھمکی قبول نہیں کریں گے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق،فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے نائب سکریٹری جنرل محمد الهندی نے کہا ہے کہ مزاحمتی گروہ ہتھیار دینے پر رضامند نہیں ہیں اور زبردستی ہتھیار ڈالنے کی دھمکی قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے الجزیرہ سے بات چیت میں واضح کیا کہ کوئی خفیہ شقیں جنگ بندی معاہدے میں شامل نہیں اور اسرائیلی اشغال پسندوں کی افواہوں کو اہمیت نہیں دی جاتی۔

الهندی نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کی معاہدے کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوششیں متوقع تھیں۔ انہوں نے بنیامین نتن یاہو کی مکمل فتح کی خواہش کو ناکامی قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی نمائندے کے ذریعے غزہ کی نگرانی کو مسترد کیا۔

اسی طرح، فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے دیگر رہنماؤں نے بھی واضح کیا کہ ہتھیاروں کا مسئلہ مذاکرات کی میز پر کبھی نہیں آیا اور مزاحمت کے ہتھیار فلسطینی قومی حق کے طور پر برقرار رہیں گے۔

یہ بیانات اسرائیل اور حماس کے درمیان مصر کے شہر شرم الشیخ میں غیر مستقیم مذاکرات کے بعد سامنے آئے ہیں، جن میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق ہوا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha