فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد کے سیکریٹری جنرل زیاد النخالہ نے آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای کو ایران کے نئے رہنما منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کی آزاد قومیں ان کے ساتھ کھڑی ہیں۔
فلسطینی تحریک جہاد اسلامی کی فوجی شاخ "سرایا القدس" (القدس بریگیڈز) کے ترجمان نے غزہ میں دشمن کے قیدیوں کا معاملہ بند کرنے اور ان کی مکمل حوالگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ "یہ صہیونی قیدی صرف مقاومت کے فیصلے پر، واپس چلے گئے ہیں۔"
جہاد اسلامی فلسطین کے نائب سکریٹری جنرل محمد الهندی نے کہا ہے کہ مزاحمتی گروہ ہتھیار دینے پر رضامند نہیں ہیں اور زبردستی ہتھیار ڈالنے کی دھمکی قبول نہیں کریں گے۔
طوفان الاقصیٰ کا عمل اس راستے کا نقطہ آغاز تھا جو آہنی عزم اور فلسطینی کاز کی عالمی حمایت سے آج صہیونی ریاست کی سخت شکست پر منتج ہوا ہے اور مستقبل قریب میں مقاومت کی فتح کی نوید دے رہا ہے۔
طوفان الاقصیٰ کا عمل اس راستے کا نقطہ آغاز تھا جو آہنی عزم اور فلسطینی کاز کی عالمی حمایت سے آج صہیونی ریاست کی سخت شکست پر منتج ہوا ہے اور مستقبل قریب میں مقاومت کی فتح کی نوید دے رہا ہے۔
اب اور دو سال بعد طوفان الاقصی کارروائی کے ایک اہم سوال معاشرے کے ایک حصے کے لئے یہ ہے کہ کیا سات اکتوبر 2023 کی کارروائی درست تھی یا غلط؟ بطور خاص ایسے حالات میں جب کارروائی کے تقریباً تمام فیصلہ ساز شہید ہو چکے ہیں اور اس کے بعد کے واقعات میں غیر فلسطینی رہنماؤں کی ایک وسیع اور بڑی تعداد بھی شہید ہو چکی ہے۔
فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل نے کہا: "ہمیں عزت اور سربلندی کے ساتھ اس جنگ سے نکلنا چاہئے؛ جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے میں اسرائیلی دشمن کے سامنے فلسطینی عوام کا مکمل ہتھیار ڈالنے کا اعلان بھی شامل ہے۔