1 اکتوبر 2025 - 01:40
مسجد جمکران میں 'إنا علی العہد' کے عنوان سے عوامی اجتماع + ویڈیو اور تصاویر

قم المقدسہ: شہدائے مقاومت کی پہلی برسی کے موقع پر مسجد جمکران میں 'إنا علی العہد' کے عنوان سے عوامی تقریب منعقد ہوئی ، اس موقع پر عوام نے پرچم پھاڑ ڈالا اور مرگ بر امریکہ اور مرگ بر اسرائیل کے نعروں کے ساتھ طفل کش جعلی صہیونی ریاست اور اس کے عالمی اور علاقائی حامیوں سے نفرت اور بیزاری کا اظہار کیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، شہر قم میں واقع مسجد جمکران میں، ابو المہدی ابو محمد حسن بن علی العسکری (علیہ السلام) کی ولادت باسعادت کے موقع پر، شہدائے مقاومت سید حسن نصر اللہ، سید ہاشم صفی الدین، جنرل عباس نیل فروشان اور ان ساتھی شہیدوں کی یاد منائی گئی۔ اس تقریب میں اہل بیت(ع) اور مقاومت اسلامی کے ہزاروں شیدائیوں نے شرکت کی۔

مسجد جمکران میں 'إنا علی العہد' کے عنوان سے عوامی اجتماع + ویڈیو اور تصاویر

مسجد جمکران میں 'إنا علی العہد' کے عنوان سے عوامی اجتماع + ویڈیو اور تصاویر

مسجد جمکران میں 'إنا علی العہد' کے عنوان سے عوامی اجتماع + ویڈیو اور تصاویر

مسجد جمکران میں 'إنا علی العہد' کے عنوان سے عوامی اجتماع + ویڈیو اور تصاویر

تقریب کے مقرر حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر ناصر رفیعی تھے اور مدح و و ذکر کے فرائض سید رضا نریمانی نے ادا کئے۔

اس تقریب میں دفاع مقدس کے سینئر مجاہد الحاج حسین کاجی نے شہید سید حسن نصر اللہ اور امام زمانہ (علیہ السلام) سے ان کے قلبی تعلق پر روشنی ڈالی۔

تقریب کے ایک حصے میں مسجد جمکران کے زائرین نے صہیونی ریاست کا پرچم پھاڑ ڈالا اور مرگ بر آمریکا اور مرگ بر اسرائیل کے نعرے لگا کر طفل کش جعلی صہیونی ریاست اور اس کے عالمی اور علاقائی حامیوں سے نفرت اور بیزاری کا اظہار کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha