20 ستمبر 2025 - 02:26
نیپال: رنگین انقلاب میں بیرونی قوتوں کی منصوبہ بندی کی تازہ ترین معلومات

میڈیا کارکن محترمہ الہام عابدینی، ٹویٹر پر لکھا: نیپال کے حالیہ رنگین انقلاب Kit Klarenberg پر تحقیقاتی رپورٹ پڑھنے کے قابل ہے؛ میں مضمون کے کچھ حصے ذیل میں پیش کر رہی ہوں:

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || حالیہ ہفتوں میں، نیپال میں ہنگاموں کی آگ بھڑک اٹھی ہے اور درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ مغربی ذرائع کا دعوی ہے کہ یہ بدعنوانی اور بے روزگاری کے خلاف 'نسل Z' کی از خود بغاوت ہے۔

لیکن اشارے طویل مدتی منصوبہ بندی اور بیرونی قوتوں کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ اس تحریک کی قیادت ایک این جی او 'ہامی نیپال' (ہم نیپال ہیں) کر رہا ہے۔ گورونگ، ہامی نیپال قائم کرنے سے پہلے، ایک ڈی جے تھا اور 2015 کے مہلک زلزلے کے دوران اور کورونا وبا کے دوران متحرک رہا۔

'ہامی نیپال' نے حالیہ واقعات میں احتجاجی اجتماعات کو منظم کرنے کے لئے انسٹاگرام اور ڈسکارڈ کا استعمال کیا اور ڈسکارڈ اور VPNs پر پراپیگنڈا کرکے نوجوانوں کو پارلیمنٹ تک کئی کلومیٹر طویل احتجاجی مارچ میں شرکت کے لئے اکٹھا کیا۔

اسی گروپ نے تقریباً 140,000 افراد کی شرکت سے آن لائن ووٹنگ کے ذریعے ایک غیر معمولی اور حیرت انگیز اقدام کرتے ہوئے سوشیلا کارکی (Sushila Karki) کو ملک کی نئے وزیر اعظم کے طور پر منتخب کیا۔

کارکی کا 1990 کے انقلاب میں حصہ لینے اور حتیٰ کہ جیل جانے کا بھی ریکارڈ ہے۔ ان کے شوہر نے 1973 میں مسلح مزاحمت کے لئے وسائل اکٹھا کرنے کے لئے ایک ہوائی جہاز ہائی جیک کیا تھا۔

'ہامی نیپال' کے مالی معاونین کی فہرست میں مغربی لگژری ہوٹل، کوکا کولا کمپنی، شنکر انڈسٹریل گروپ، اور 'گورکھا ویلفیئر ٹرسٹ' شامل ہیں جس کو برطانوی وزارت خارجہ اور وزارت دفاع کی طرف سے فنڈ کیا جاتا ہے۔

اسی طرح 'اسٹوڈنٹس فار فری تبت' بھی ہامی نیپال کا معاون ہے؛ یہ غیر سرکاری امریکی تنظيم یا امریکی سرکار کی بنائی ہوئی تنظیم "جمہوریت کے لئے قومی اوقاف"  (National Endowment for Democracy [NED]) سے فنڈز حاصل کرتا ہے جو در حقیقت سی آئی اے کی سرگرمیوں کے لئے ایک سرکاری چھتری کی حیثیت رکھتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

جزئیتی جدید از برنامه‌ریزی نیروهای خارجی در نپال

جزئیتی جدید از برنامه‌ریزی نیروهای خارجی در نپال

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha