اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے انساندوستانہ امور کی نائب "والری اموس" نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی ہنگامی امداد کی کمیٹی کے حکام وقت کی کمی اور نیپال میں زلزلے کے نتیجے میں بڑھتی ہوئی ہلاکتوں کے پیش نظر متاثرین کی امداد کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں- انھوں نے زلزلہ متاثرین کے لیے اقوام متحدہ کی اس کمیٹی کی جانب سے پندرہ ملین ڈالر کی رقم مختص کیے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ رقم نیپال کے زلزلے سے متاثرہ افراد کی فوری ضروریات پوری کر سکے گی- نیپال کی حکومت نے منگل کے روز اعلان کیا کہ ملک میں آنے والے زلزلے کی وجہ سے ساڑھے چار لاکھ سے زائد لوگ بےگھر ہوئے ہیں- حکومت کے اعلان کے مطابق بےگھر ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے- اس رپورٹ کے مطابق آئندہ دنوں میں ایک اور طاقتور زلزلہ آنے کی افواہوں کے بعد بہت سے لوگ دارالحکومت کٹھمنڈو کو چھوڑ کر جا رہے ہیں- چین نے اٹھاون افراد پر مشتمل میڈیکل ٹیم زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بھیجی ہے جس نے فیلڈ اسپتال قائم کر کے زخمیوں کا علاج شروع کر دیا ہے- دوسری جانب فلپائن کے صدر "بنگینو آکینو" نے منگل کے روز ملیشیا میں آسیان کے سربراہی اجلاس سے واپس آنے کے بعد کہا کہ آسیان کے رکن ملکوں نے اس تنظیم کی جانب سے اجتماعی امداد نیپال بھیجنے پر رضامندی ظاہر کی ہے-
.......
/169