اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، عبرانی چینل "کان" سے وابستہ صہیونی صحافی موآو وردی نے اسی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ ایران کے بیلسٹک میزائل حملوں نے اسرائیل کو قابلِ ذکر نقصان پہنچایا، مگر ان تمام نقصانات کی تفصیلات نشر نہیں کی گئیں۔
موآو وردی نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل، ایران کے میزائل پروگرام میں مسلسل تقویت اور پیش رفت کے عمل پر واقعی شدید تشویش کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانیوں کا اسرائیل کے خلاف سب سے مؤثر ہتھیار ان کے بیلسٹک میزائل ہیں، اور یہ بات عملی طور پر ثابت بھی ہو چکی ہے، کیونکہ ایران کے بیلسٹک میزائل حملوں نے اسرائیل کو نمایاں نقصانات سے دوچار کیا۔
صہیونی صحافی کے مطابق، اگر ایران کی جانب سے اسرائیل پر وسیع پیمانے پر میزائل حملے کیے جائیں تو دفاعی نظام ان میزائلوں کو روکنے کی صلاحیت نہیں رکھتے، اور ایسے حملے اسرائیل کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ