21 دسمبر 2025 - 16:18
آہوں اور سسکیوں کے ساتھ حجت الاسلام والمسمین مولانا امیر بخش مجیدانو کو سپرد خاک کردیا گیا

قم المقدس میں حجت الاسلام والمسمین مولانا امیر بخش مجیدانو کی آخری رسومات، حرمِ مطہر حضرت معصومہ(س) میں نمازِ جنازہ، آہوں اور سسکیوں کے ساتھ بہشتِ معصومہ میں تدفین

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، حوزہ علمیہ قم کے فاضل طالب علم حجت الاسلام والمسمین مولانا امیر بخش مجیدانو کی نمازِ جنازہ حرمِ مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ میں علما، اساتذہ، جامعۃ المصطفی العالمیہ کے طلبہ، پاکستانی و دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے حوزوی افراد  کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نمازِ جنازہ کے بعد مرحوم کا جسدِ خاکی آہوں اور سسکیوں کے ساتھ بہشتِ معصومہ (س)، قم المقدسہ میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ تدفین کے موقع پر فضا سوگوار رہی اور مرحوم کے لیے مغفرت و بلندیٔ درجات کی دعائیں کی گئیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha