اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق، نیپال میں سوشل میڈیا پر پابندی عوام کے غصے کا سبب بن گئی۔ سینکڑوں مظاہرین دارالحکومت کٹھمنڈو میں پارلیمنٹ ہاؤس میں گھس گئے اور عمارت میں شدید توڑ پھوڑ کی۔ جھڑپوں میں کم از کم 14 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
صورتحال پر قابو پانے کے لیے حکومت نے فوج طلب کر لی اور شہر میں کرفیو نافذ کر دیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پابندی عوامی ناراضی کی فوری وجہ بنی، لیکن اصل غصہ بدعنوانی اور حکومت کے رویے کے خلاف ہے۔ پچھلے کچھ دنوں سے ملک میں سیاسی بے چینی بڑھ رہی تھی، اور سوشل میڈیا پر پابندی نے جلتی پر تیل کا کام کیا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اس واقعے نے نیپال میں سیاسی عدم استحکام کو اور گہرا کر دیا ہے۔
آپ کا تبصرہ