26 ستمبر 2011 - 20:30

نیپال کے مسلمان رہنما کو اس ملک کے پائیتخت کاٹھمنڈو میں ایک مسجد سے نماز ادا کر کے گھر کی طرف واپسی کے وقت گولی مار کر قتل کر دیا گیا ۔

ابنا: نیپال اسلامی تنظیم کے سینئر ممبر فرزین احمد جب مسجد سے نماز ادا کر کے گھر کی طرف واپس ہو رہے تھے کہ دو موٹر سائکل سوار نے ان کو گولی مار دی جس کی وجہ سے ان کی شہادت ہو گئی ۔

یہ دوسری مرتبہ ہے کہ سرگرم مسلمان ممبر کو گولی کا شکار بنایا گیا ۔ نیپال کی پلیس ابھی تک قاتلوں کو تلاش کر رہی ہے اس قتل کے سلسلہ میں پلیس کی تفتیش جاری ہے ۔فرزین احمد کا قتل نیپال کے مسلمانوں کے غصہ و ناراحتی کا سبب بنی ہے ۔

قابل ذکر ہے، نیپال میں مسلمانوں کی حالت ان حالیہ عشرہ میں تنزلی و خوف کے ساتھ رہی ہے۔ حال میں ھندوستانی متعصب ھندؤں نے نیپال کے متعصب پارٹی سے مل کر ایک مشترک منصوبہ بنایا ہے کہ نیپال کے گنج شہر جو کہ مسلمانوں کا معاشرہ ہے جو نیپال میں مسلمانوں کی بڑی آبادی کا شہر ہے اس کو نست و نابود کر دیا جائے ۔

ذکر کرنا ضروری ہے، اس ملک کی بنیادی قانون کے مطابق نیپال ھندو مذھب ملک ہے اور اس ملک میں صرف ھندو اور بت پرست ہی اپنے دین کا کھل کر تبلیغ و ترویج کر سکتے ہیں ۔............

/169