اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رپورٹ کے مطابق نیپال کے وزیر اعظم سشیل کوئرالا نے زلزلہ متاثرین کےلئے خیموں، ادویات، علاج معالجے اور رہائشی ضروریات کو اپنے ملک کا سب سے بڑا چیلنج قرار دیا ہے- نیپال کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ان کی حکومت، زلزلہ متاثرین کی نجات و امداد کےلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے- انھوں نے دوسرے ممالک سے اپیل کی کہ وہ، ان کے ملک کےلئے خیموں اور ادویات کی کھیپیں روانہ کریں- تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق نیپال میں زلزلے کے نتیجے میں چار ہزار تین سو انچاس افراد ہلاک جبکہ سات ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں- واضح رہے کہ ہفتےکے دن کاٹھمانڈو کے قریب تباہ کن زلزلہ آیا تھا کہ ریکٹر پر جس کی شدّت سات اعشاریہ نو ریکارڈ کی گئی- اس زلزلے کے نتیجے میں تاریخی عمارتوں سمیت بہت سی عمارتیں بھی منہدم ہوگئی ہیں-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲