اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کے رابطہ دفتر کے اعلی عہدیدار وحید رحمتی نے نیپال میں زلزلے سے متاثرہ لوگوں کے لئے امداد کے لئے کی اپنی آمادگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ چالیس ٹن امداد میں خیمے، کمبل، دری، برتن اور دیگر ضروری اشیا شامل ہیں- وحید رحمتی مطابق اس سلسلے میں وزارت خارجہ اور عالمی ریڈکراس سمیت مختلف اداروں کے ساتھ خط و کتابت کی گئی ہے- انھوں نے کہا کہ ہم آہنگی ہوتے ہی امدادی کھیپ روانہ کردی جائےگی- ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کے رابطہ دفتر کے اعلی عہدیدار وحید رحمتی نے کہا کہ نیپال میں آنے والے زلزلے کی تباہ کاریوں اور کاٹھمانڈو ایرپورٹ بند اور وہاں طیاروں کے اترنے کا امکان نہ ہونے کی بناء پر ایران کی جانب سے یہ امداد، نیپال کے پڑوسی ملکوں منجملہ ہندوستان کے راستے بھیجنے کی کوشش کی جارہی ہے- اور اس سلسلے میں مکمل ہم آہنگی ہوتے ہی امدادی کھیپ روانہ کردی جائےگی-
.......
/169