2 اکتوبر 2025 - 01:55
فیفا اور یوفا اسرائیل کو بین الاقوامی مقابلوں سے نکال باہر کریں، ایمنسٹی انٹرنیشنل

"تنظیم برائے بین الاقوامی عفو عام"  نے بین الاقوامی فٹ بال فیڈریشن (فیفا) اور یورپی فٹ بال یونین (یوفا) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی رکنیت کو معطل کریں اور اس ریاست کی فٹ بال ٹیموں کو بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے سے روک دیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || "تنظیم برائے بین الاقوامی عفو عام" (Amnesty International) کی سیکرٹری جنرل اگنیس کالامارد نے کہا: "اسرائیلی ٹیم ناروے اور اٹلی کے خلاف ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچوں کی تیاری کر رہی ہے، حالانکہ اس ریاست نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کے جرائم کا سلسلہ جاری رکھا ہؤا ہے۔"

انھوں نے مزید کہا: "غزہ میں 65،000 سے زیادہ افراد کو صہیونی ریاست نے ـ غزہ کی مکمل تباہی کے مقصد سے ـ قتل کر ڈالا ہے، جن میں 800 سے زیادہ کھلاڑی، کوچ اور کھیلوں کے منتظمین شامل ہیں، اور یہ قتل عام غزہ کی آبادی کو بھگانے اور شہریوں کو بھوکوں مارنے کی کوشش کا حصہ ہے۔"

کالامارد نے زور دے کر کہا: "چنانچہ یوفا اور فیفا کو بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے اسرائیلی ٹیموں کو براعظمی اور بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے سے محروم کرنے کے لئے فوری طور پر از خود اقدام کرنا چاہئے۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha