6 ستمبر 2025 - 18:13
وحدت اسلامی آج ایران کی اندرونی سطح سے گذر کر عالمی سطح تک پہنچ گئی ہے

سیکریٹری جنرل عالمی فورم برائے تقریب مذاہب اسلامیہ نے کہا: امسال وحدت کانفرنس "پیغمبر رحمت اور امت اسلامیہ" کے عنوان سے، 80 سے زیادہ ممتاز علماء، مفتیان اعظم، جماعتوں کے راہنماؤں اور سابق وزرائے اعظم کی موجودگی میں، منعقد ہو رہی ہے؛ 2800 افراد کو مدعو کیا گیا ہے اور 1000 افراد کانفرنس ہال میں حاضر ہونگے۔ 

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، عالمی فورم برائے تقریب مذاہب اسلامیہ کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام والمسلمین حمید شہریاری نے آج سنیچر (6 ستمبر 2025) کو دوپہر میں بین الاقوامی اسلامی مذاہب یونیورسٹی میں منعقدہ انتالیسویں بین الاقوامی اسلامی وحدت کانفرنس کے پریس بریفنگ میں ہفتہ وحدت کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا: "اس سال حضرت محمد مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ و آلہ) کی ولادت با سعادت کے ڈیڑھ ہزارویں سالگرہ کے موقع پر منائی جا رہی ہے، اور امسال وحدت کانفرنس کا عنوان "نبی الرحمہ و امۃ واحدہ" ہے جو کل سے اپنا کام شروع کر چکی ہے۔"
انہوں نے وحدت کے تصور اور گذشتہ 39 سالوں کے دوران عالمی سفارتی حکمت عملی پر اس کانفرنس کے  اثرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: "آج وحدت کا دائرہ انقلاب کے ابتدائی دور کے مقابلے میں کہیں زیادہ وسیع ہو چکا ہے۔ تقریب مذاہب آج عملی اور سفارتی میدان میں ایک حقیقت بن چکی ہے۔ ہم دیکھ رہے ہیں کہ انقلاب کے دو رہنماؤں امام خمینی (قُدِّسَ سِرُّہُ الشَّرِیف) اور رہبر معظم امام خامنہ ای (مد ظلہ العالی) کی حکمت عملی کے تحت اسلامی مذاہب کے تقریب آج مذہبی اور عوامی سفارت کاری کے میدان میں مجسم ہو چکی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha