بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے ٹیلیفونک رابطے میں غزہ میں انسانی بحران، فلسطینیوں کو فوری انسانی امداد کی ترسیل کی ضرورت اور دوطرفہ تعلقات سے متعلق تازہ ترین پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں فریقوں نے غزہ میں سنگین انسانی بحران پر بھی بات چیت کی جس نے لاکھوں فلسطینی باشندوں کو متاثر کیا ہے۔
پاکستانی وزیر خارجہ نے فلسطینی عوام کے لئے اپنے ملک کی مکمل حمایت پر زور دیا اور انسانی امداد تک ان کی فوری اور بلا روک ٹوک رسائی کا مطالبہ کیا۔
انھوں نے فلسطین کے مسئلے کے حل کے لئے آج نیویارک میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ہمیں امید ہے کہ اس کانفرنس کے مثبت نتائج برآمد ہونگے۔
سید عباس عراقچی اور سینیٹر اسحاق نے دوطرفہ تعلقات اور اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلیٰ سطحی وفد کے پاکستان کے ممکنہ دورے کے پروگرام پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
بعض رپورٹوں میں کہا گیا کہ مذکورہ اعلیٰ سطحی وفد کے ممکنہ دورے کے سربراہ صدر اسلامی جمہوریہ ایران ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ