16 دسمبر 2025 - 15:15
محبوبہ مفتی کا نتیش کمار سے استعفی کا مطالبہ،مسلم خاتون کا حجاب کھینچنے پر شدید تنقید

جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے ایک پا پردہ مسلم لڑکی کے نقاب کو اُتارنے پر شدید تنقید کی ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے ایک پا پردہ مسلم لڑکی کے نقاب کو اُتارنے پر شدید تنقید کی ہے۔

نتیش کمار نے پیر کو پٹنہ میں ایک سرکاری تقریب کے دوران ایک خاتون ڈاکٹر کو جاب لیٹر (Job Letter) دیتے ہوئے ان کے چہرے سے نقاب اُتار لیا۔ نتیش کمار کے اس عمل پر تنازع شروع ہو گیا ہے نتیش کمار کے اس عمل کی شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

محبوبہ مفتی نے اپنے ردعمل میں کہا: ’’میں نتیش جی کو ذاتی طور پر جانتی ہوں اور ان کی عزت کرتی ہوں، لیکن اس واقعے سے مجھے بے حد حیرانی ہوئی کہ انہوں نے ایک مسلمان خاتون کے چہرے سے نقاب اُتارا۔‘‘ محبوبہ مفتی نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا: ’’کیا یہ بڑھاپے کی علامات ہیں یا مسلمانوں کو عوامی طور پر ذلیل کرنے کی روایت بن چکی ہے؟‘‘

انہوں نے مزید کہا یہ دیکھ کر اور مزید افسوس ہوا کہ اردگرد کھڑے لوگ اس غیر انسانی واقعے کو تماشا سمجھ کر دیکھ رہے تھے۔ نتیش صاحب، شاید اب وقت آگیا ہے کہ آپ استعفیٰ دیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha