7 جولائی 2025 - 20:10
صہیونی ریاست سے منسلک بحری جہاز کو ڈبو دیا، یمن  کی اطلاع دی، بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع

یمنی فوج نے اسرائیلی ریاست سے متعلق ایک جہاز کے خلاف کامیاب بحری کاروائی کی اطلاع دی ہے اور اعلان کیا ہے کہ یہ خلاف ورزی کرنے والا جہاز ڈوب رہا ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارہ اہل بیت (ع) - ابنا - کے مطابق، یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے آج (منگل) بوقت دوپہر اعلان کیا کہ یمنی افواج نے فلسطینی عوام کی حمایت اور اسرائیلی جہازوں کے بحیرہ احمر و عمان میں داخلے پر پابندی کے تسلسل میں، ایک نشانہ بند کاروائی میں "میجک سیز" (Magic Seas) نامی جہاز کو نشانہ بنایا ہے۔

اعلامیے کے مطابق، مذکورہ جہاز ایک ایسی کمپنی کی ملکیت ہے جس نے مقبوضہ فلسطینی بندرگاہوں میں داخلے کی پابندی کے ضابطے کی خلاف ورزی کی ہے۔

یحییٰ سریع نے بتایا کہ اس آپریشن میں یمنی بحریہ اور میزائل اور ڈرون یونٹس نے دو بغیر پائلٹ والی کشتیاں، پانچ بیلسٹک اور کروز میزائل، اور تین ڈرونز استعمال کیے ہیں۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے مزید کہا کہ اس آپریشن میں خلاف ورزی کرنے والے جہاز کو براہ راست نشانہ بنایا گیا اور اس میں پانی داخل ہو گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق، جہاز فی الحال ڈوب رہا ہے، تاہم جہاز کے عملے کو صحیح سلامت واپس جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

یحییٰ سریع نے زور دے کر کہا کہ بحیرہ احمر میں اس جہاز کے عملے کو باربار خبردار کیا گیا لیکن انہوں نے تمام انتباہات کو نظر انداز کیا جس کے بعد یمنی بحریہ اس جہاز کو نشانہ بنایا گیا۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے ایک بار پھر زور دیا اور کہا: ہماری افواج صہیونی ریاست سے تعاون کرنے اور مقبوضہ فلسطینی بندرگاہوں میں داخلے کی پابندی توڑنے والی کمپنیوں سے وابستہ کسی بھی جہاز کی آمدورفت کو روکنے کے لئے مناسب طاقت کے استعمال میں کوئی تامل نہیں کریں گے۔

او در پایان بار دیگر یادآور شد که عملیات‌های ارتش یمن در حمایت از مردم فلسطین تا زمانی که تجاوزات به غزه متوقف و محاصره آن برداشته نشود، ادامه خواهد یافت.

یحییٰ سریع نے خبردار کیا کہ خلاف ورزی کرنے والے جہاز ہماری افواج کے لئے جائز اہداف ہیں اور ہماری طرف کی کاروائیوں کی مکمل ذمہ داری خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں پر عائد ہوگی۔

انہوں نے اختتام پر ایک بار پھر یاد دلایا کہ فلسطینی عوام کی حمایت میں یمنی فوج کی کاروائیاں غزہ پر جارحیت کے خاتمے اور اس کا محاصرہ اٹھائے جانے تک جاری رہیں گی۔

واضح رہے کہ یمنی افواج نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں پہلی بار اپنے فضائی دفاعی نظام کی رونمائی کرتے ہوئے صہیونی ریاست کے فضائی حملوں کو ناکام بنایا ہے، بن گوریون ایئرپورٹ اور ام الرشراش (ایلات) کی بندرگاہ اور کئی دوسرے ٹھکانوں کو ہائپر سونک میزائلوں اور اسٹیلتھ ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha