3 مئی 2017 - 04:11
ایران کی منطق امام مہدی(عج) کا ظہور ہے / صلح نہیں ہوسکتی / ایران کو میدان جنگ میں بدل دیں گے

سعودی نائب ولیعہد اور وزیر دفاع محمد بن سلمان نے قبلہ اول پر اسرائیلی قبضے اور اسرائیل کے ساتھ سعودی عرب کے قریبی تعاون کی طرف اشارہ کئے بغیر دعوی کیا کہ "ایران مسلمانوں کے قبلے پر قبضہ جمانا چاہتا ہے!"۔

اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، سعودی نائب ولیعہد نے سعودی ٹیلی وژن کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے قبلہ اول پر اسرائیلی قبضے اور شام اور یمن میں اسرائیل کے ساتھ سعودی عرب کے قریبی تعاون دعوی کیا کہ ایران مسلمانوں کے قبلے [کعبہ مقدسہ] پر قبضہ جمانا چاہتا ہے۔
سعودی وزیر نے کہا: ایران اور سعودی عرب کے درمیان کوئی بھی نقطۂ اشتراک نہيں پایا جاتا، یہ کیسے ممکن ہے کہ ہم ان کے ساتھ مفاہمت کریں جبکہ ایرانیوں کی منطق امام مہدی(عج) کا ظہور ہے اور امام مہدی(عج) کا ظہور صرف اسی صورت میں عملی جامہ پہن سکتا ہے کہ ایران پورے عالم اسلام پر مسلط ہوجائے!!!
سعودی خاندان کے نائب ولیعہد نے دعوی کیا: ایران کے نظام حکومت کا اصل مقصد قبلۂ مسلمین تک پہنچنا ہے، ہم بھی منتظر نہيں رہیں گے کہ وہ سعودی عرب کو میدان جنگ میں تبدیل کریں بلکہ ایران کو میدان جنگ میں بدل دیں گے۔
سعودی وزیر نے دنیا بھر میں دہشت گردی اور انتہا پسندی میں آل سعود اور اس کے درباری فرقے کے بنیادی کردار کو نظر انداز کرتے ہوئے دعوی کیا کہ "ایران کی انتہاپسندانہ سوچ تہران کے ساتھ ہماری بات چیت کی راہ میں رکاوٹ ہے"۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۱۱۰