اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف میجر جنرل محمد علی جعفری نے اقوام متحدہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی واہیات باتوں اور شرمناک بہتان تراشیوں پر رد عمل ظاہر کرہتے ہوئے کہا: ٹرمپ کی تقریر میں کوئی نئی بات نظر نہيں آئی لیکن جو بات بالکل نئی ہے وہ یہ ہے کہ امریکہ نے آج اپنا حقیقی چہرہ دنیا والوں کے سامنے بے نقاب کردیا ہے اور آج دنیا امریکہ کی وہی تصویر بچشم سر دیکھ رہی ہے جسے ایران کئی عشروں سے دنیا والوں کو دکھانے کی کوشش کررہا ہے۔ یقینا امریکہ کی یہ بہتان تراشیاں بدعنوان اور بدمعاش امریکی حکومت کو ہی زیب دیتی ہیں۔
انھوں نے کہا: امریکہ کو ـ خاص طور پر خطے میں ـ ایران سے دندان شکن اور پے درپی شکستیں کھانا پڑی ہیں اور فطری امر ہے کہ ان کا اعصابی نظام اور فکری یکجہتی درہم برہم ہوچکی ہے۔
انھوں نے کہا: ٹرمپ نے امریکہ کے اصل چہرے سے نقاب کھینچ لیا ہے جس کے لئے اس کا شکریہ ادا کرنا چاہئے۔
جنرل جعفری نے کہا: امریکی صدر کا موقف بلا جواب نہیں رہنا چاہئے، اور مجھے امید ہے کہ ہمارے صدر محترم جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ملت ایران کی شان کے مطابق ٹرمپ کے موقف کا فیصلہ کن، انقلابی اور افشاء کردینے والا جواب دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے جواب میں فیصلہ کن موقف اپنانا اس راستے کا پہلا قدم ہے اور تزویری اہمیت کی حامل بات یہ ہے کہ امریکہ اگلے مہینوں میں ایران کے رویوں، فیصلوں اور اقدامات کے ضمن میں بہت زیادہ تلخ اور دردناک جوابات وصول کرے۔
سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف نے آخر میں کہا: وہ وقت آن پہنچا ہے کہ ہم امریکہ کے غلط اندازوں کی تصحیح کریں؛ آج امریکہ کا اصل چہرہ دنیا بھر میں عیاں ہوچکا ہے اور ہماری حکومت کو ملت ایران کے مفادات کے تحفظ کے لئے اپنے تمامتر وسائل اور مواقع کو بروئے کار لانا چاہئے۔
۔۔۔۔۔۔۔
110
ٹرمپ کی ہرزہ سرائی کا جواب؛
جنرل جعفری: امریکی صدر کا موقف بلاجواب نہیں رہنا چاہئے/ ہمیں غلط امریکی اندازوں کی تصحیح کرنا پڑے گی
21 ستمبر 2017 - 10:05
News ID: 855523

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف میجر جنرل محمد علی جعفری نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ایران کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہرزہ سرائی پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا: ایران پر ٹرمپ کی بہتان تراشیاں بدمعاش اور بدعنوان امریکی حکومت کو ہی زیب دیتی ہیں اور وہ وقت آگیا ہے کہ ہم امریکہ کے غلط اندازوں کی تصحیح کریں۔