بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے مرکزی کمانڈ ہیڈ کوارٹر خاتم الانبیاء(ص) کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے:
- درماندہ اور مفلوج صہیونی ریاست، جو نیتن یاہو اور مجرم ٹرمپ کے بے بنیاد دعوؤں کی عادی ہوچکی ہے،
- جارح ریاست نے اپنے ڈرونز کے ذریعے ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے اور آج صبح سے اب تک ملک کے کئی حصوں پر حملے کئے ہیں۔
- اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج، امریکہ اور صہیونی ریاست کے مجرم رہنماؤں کے جعلی اور بے بنیاد وعدوں پر مکمل عدم اعتماد کے ساتھ، مکمل معلوماتی اور عملی رسائی رکھتے ہوئے، دشمن کی کسی بھی قسم کی جارحیت کے مقابلے کے لئے 100 فیصد تیار ہیں۔
- ہم امریکہ اور صہیونی ریاست کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ مقبوضہ فلسطین کے شمال سے جنوب تک کے علاقوں اور امریکی اڈے العدید تک بہادر اسلامی مجاہدین کے شدید حملوں سے سبق سیکھیں، ورنہ وسیع پیمانے پر اہداف کا تعین کرتے ہوئے انہیں اس سے بھی زیادہ شدید جوابی کارروائی کا سامنا ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ