13 جون 2025 - 22:20
صہیونی جارحیت کا فیصلہ کن جواب شروع؛ ایرانی میزائلوں نے تل ابیب کو نشانہ بنایا + ویڈیوز

اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنی انتقامی کاروائی کا آغاز کر دیا۔ ایک اور پیشرفت یہ کہ صہیونیوں کے دو جدیدترین ایف-35 طیارے ـ جو ایران میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے ـ ایران کے دیسی ساختہ فضائی دفاعی نظام کی زد میں آکر مار گرائے گئے اور ایک صہیونی جارح پائلٹ گرفتار کیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، جس وقت رہبر انقلاب اسلامی کا براہ راست نشری پیغام ایران کے قومی ٹیلی وژن پر نشر ہو رہا تھا، معرکہ وعدہ صادق-3 کا آغاز ہو گیا اور کاروائی کی پہلی لہر میں ایران سے داغے جانے والے میزائلوں نے مقبوضہ فلسطین میں یافا (تل ابیب) اور بیت المقدس میں صہیونیوں کے فوجی اور حساس مراکز کو نشانہ بنایا۔

المیادین: ایران نے 100 ہائبرسانک میزائل مقبوضہ فلسطین میں صہیونی اہداف کی طرف لانچ کئے گئے۔۔ یہ میزائل شیراز اور اصفہان سے داغے گئے۔۔ صہیونی ریاست کی وزارت جنگ کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔۔ یافا (تل ابیب) کا مواصلاتی ٹاور بھی نشانہ بن گیا۔۔

ایران کی کاروائی پر فلسطینی بڑے خوش ہیں، ایرانی عوام عید غدیر کی رات کو دوہرا جشن منا رہے ہیں۔

یہ معرکہ اسلامی جمہوریہ ایران پر صہیونی جارحیت، ایرانی ارضی سالمیت کی خلاف ورزی، اور کمانڈروں نیز نہتے عوام کی شہادت کے جواب میں شروع ہؤا ہے اور اب تک اس کے تین مرحلے مکمل ہو چکے ہیں اور صہیونی ذرائع کے کہنے کے مطابق 150 سے 200 تک بیلسٹک میزائل ایران سے صہیونی اہداف کو نشانہ بنانے کے لئے داغے گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha