29 جنوری 2026 - 16:22
اسکاٹ لینڈ میں فلسطین کے حق میں احتجاج، ایڈنبرا میں فضائی دفاعی فیکٹری کے باہر مظاہرہ

اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبرا میں فلسطین کے حامی کارکنوں نے اسرائیل کو فراہم کیے جانے والے جنگی سازوسامان کے خلاف ایک فضائی دفاعی فیکٹری کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، فلسطین کے حامی کارکنوں نے بدھ کے روز اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبرا میں واقع ایک فضائی دفاعی فیکٹری کے باہر احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ’’لیونارڈو یو کے‘‘ نامی یہ فیکٹری ایف-35 جنگی طیاروں کے لیے پرزے تیار کرتی ہے، جنہیں اسرائیل استعمال کر رہا ہے۔ یہ بات برطانوی خبر رساں ادارے پی اے میڈیا نے رپورٹ کی ہے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ’’لیونارڈو یو کے‘‘ امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کے ساتھ ایف-35 طیاروں سے متعلق اپنا معاہدہ فوری طور پر منسوخ کرے، کیونکہ یہی کمپنی ان طیاروں کو تیار کرتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، بدھ کی صبح فیکٹری کے مرکزی دروازے کے باہر تقریباً ایک سو مظاہرین جمع ہوئے، جن میں سے کئی افراد فلسطینی پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔

احتجاج میں شریک 30 سالہ اینڈی، جنہوں نے اپنا پورا نام ظاہر نہیں کیا، نے کہا: ’’ہم چاہتے ہیں کہ لیونارڈو کے کارکن اپنی لیبر یونین کے اندر آواز اٹھائیں اور لاک ہیڈ مارٹن کے ساتھ ایف-35 کا معاہدہ ختم کرانے کے لیے عملی قدم اٹھائیں۔‘‘

دوسری جانب فیکٹری کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’لیونارڈو یو کے‘‘ حکومتی برآمدی کنٹرول قوانین کا پابند ہے اور براہِ راست اسرائیل کو کوئی سازوسامان فراہم نہیں کرتا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha