22 جنوری 2026 - 15:56
فلسطین میں امریکی پشت پناہی کے ساتھ اسرائیلی نسل کشی بدستور جاری ہے، فلسطینی مقاومت

فلسطینی مقاومت نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت امریکی حمایت اور سرپرستی میں فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کا سلسلہ مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے، جبکہ عالمی برادری کی خاموشی نے اس صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق،  فلسطینی مقاومت نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ امریکی انتظامیہ نے صہیونی حکام کو جنگ کے دائرہ کار میں توسیع اور فلسطینیوں کے قتلِ عام کے لیے عملی طور پر کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ صہیونی حکومت کی جانب سے ٹارگٹڈ حملوں اور پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ، امریکی حکومت کی سیاسی سرپرستی اور وسیع فوجی امداد کے بغیر ممکن نہیں تھا۔

فلسطینی مقاومت کا کہنا تھا کہ صہیونی دشمن کی جانب سے جنگ بندی کی حالیہ خلاف ورزی کی واضح مثال مصر کی کمیٹی کے تحت کام کرنے والے صحافیوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا ہے، جو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ عالمی خاموشی اور بین الاقوامی اداروں کی بے حسی نے صہیونی مجرموں کو فلسطینی عوام کے خلاف مزید قتل و غارت اور نسل کشی کے اقدامات پر حوصلہ دیا ہے۔

فلسطینی مقاومت نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے ضامن اور ثالث ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور صہیونی حکومت کو غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے خلاف جرائم کے ارتکاب سے فوری طور پر روکیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha