پاک افغان کشیدگی
-
افغانستان سے پاکستانی میڈیکل اسٹوڈنٹس کی واپسی مشکلات کا شکار
پاک افغان سرحد کی بندش کے باعث افغانستان سے پاکستانی میڈیکل اسٹوڈنٹس کی واپسی مشکلات کا شکار ہے۔
-
پاک افغان کشیدگی؛
افغان طالبان کا پاکستان کی جانب مفاہمتی اشارہ، مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، سراج حقانی
پاکستان کے لیے مفاہمتی پیغام کے طور پر عبوری افغان طالبان حکومت کے وزیرِ داخلہ سراج الدین حقانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک کسی بھی ریاست کے لئے خطرہ نہیں اور وہ غلط فہمیوں کے ازالے کے لئے تیار ہے۔
-
ٹی ٹی پی اور افغان طالبان؛
اقوام متحدہ میں افغان سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے کا طالبان کا دعویٰ مسترد
قوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک رپورٹ نے طالبان کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ افغان سرزمین سرحد پار دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہو رہی اور اسے ’ناقابلِ اعتبار‘ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ہمسایہ ممالک افغانستان کو تیزی سے علاقائی عدم استحکام کا ذریعہ سمجھنے لگے ہیں۔
-
افغان طالبان کو ٹی ٹی پی یا پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑے گا، عاصم منیر
پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے افغانستان کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان حکومت کو فتنۃ الخوارج یا پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا جب کہ بھارت کو خبردار کیا کہ وہ کسی خود فریبی یا گمان کا شکار نہ رہے، اگلی بار پاکستان کا جواب اس سے بھی زیادہ برق رفتار اور شدید ہوگا۔
-
افغانستان کی جانب سے دہشتگردوں کی روک تھام کی پختہ یقین دہانی تک سرحد بند رہیگی: پاکستان کا دو ٹوک مؤقف
پاکستان نے دو ٹوک مؤقف دہراتے ہوئے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ جب تک افغان حکومت کی جانب سے دہشتگردوں کی پاکستان میں دراندازی کی روک تھام کی پختہ یقین دہانی نہیں کرائی جاتی اس وقت تک سرحد بند رہے گی۔
-
واشنگٹن پوسٹ: بھارت کے ساتھ طالبان کے تعلقات افغانستان اور پاکستان میں کشیدگی بڑھا رہے ہیں
امریکی روزنامہ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق افغانستان اور پاکستان میں فوجی کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے، اور طالبان اور بھارت کے درمیان حالیہ تعلقات کو اس کشیدگی کی اہم وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
-
پاک افغان کشیدگی؛
افغانستان میں دہشتگردی کے مراکز اور دہشتگرد قیادت موجود، طالبان سہولت کاری بند کریں، پاکستان
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ طالبان رجیم کا یہ دعویٰ کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے لوگ ہجرت کرکے آئے ہیں، مہمان ہیں، غیر منطقی ہیں، اگر وہ پاکستانی ہیں، تو انہیں ہمارے حوالے کریں۔
-
کابل میں امیر متقی نے بتایا ٹی ٹی پی کے چندلوگوں کوگرفتارکیا ہے، ان پر واضح کیا چند سو کی گرفتاری کافی نہیں: وزیر خارجہ
ہم تو یہ چاہتے ہیں افغان سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو، امن ہی واحد راستہ ہے، پاکستان نے افغانستان سے کہا ٹی ٹی پی کو پاک افغان بارڈر سے دور لے جائیں، دوسرا یہ ہوسکتا ہے کہ ٹی ٹی پی کو ہمارے حوالے کردیں: اسحاق ڈار
-
پاک افغانس کشیدگی؛
پاکستان-افغانستان: مبینہ فضائی حملوں کے بعد پاک افغان کشیدگی دوبارہ بڑھ گئی
سرحدی صورتحال ایک بار پھر تناؤ کا شکار ہوگئی ہے، جب کابل کی جانب سے پاکستان پر مبینہ فضائی حملوں کے الزامات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
-
پاکستان افغانستان کشیدگی؛
افغانستان پر حملہ نہیں کیا / فیض حمید کا کورٹ مارشل قانونی ہے / قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، پاکستان
پاکستانی فوج کے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ کورٹ مارشل کے معاملے پر قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کا کورٹ ماشل قانونی اور عدالتی عمل ہے۔ ہم نے کل رات افغانستان پر کوئی حملہ نہیں کیا۔
-
خوست میں پاکستانی بمباری سے بچوں سمیت 10 افراد مارے گئے،طالبان کا دعویٰ / پاکستان کی تردید
طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا کہ یہ حملہ پیر اور منگل کی درمیانی شب رات 12 بجے (19:30 GMT) کے قریب ہوا، جس میں مقامی شہری ولیت خان، قاضی میر کے بیٹے کے گھر کو نشانہ بنایا گیا۔ مجاہد کے مطابق اس حملے میں پانچ لڑکے، چار لڑکیاں اور ایک خاتون مارے گئے / ادھر پاکستان نے افغانستان پر بمباری کی تردید کی ہے۔
-
پاکستان پر انحصار ختم کریں، تاجر متبادل روٹس اپنائیں، طالبان حکومت کی ہدایت
افغانستان کے نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر نے افغان تاجروں اور صنعت کاروں پر زور دیا ہے کہ وہ درآمدات اور برآمدات کے لیے پاکستان پر انحصار کے بجائے متبادل راستے اختیار کریں۔
-
طے شدہ دورانیے کے باوجود افغان حکومت نے دہشتگرد عناصر کیخلاف ٹھوس کارروائی نہیں کی: دفتر خارجہ پاکستان
استنبول میں پاکستان اور افغانستان طالبان کے درمیان کے مذاکرات کے تیسرے دور سے متعلق دفتر خارجہ نے بیان جاری کردیا۔
-
پاک افغان مذاکرات ختم ہوچکے، طالبان کی ڈھٹائی پر ثالثوں نے بھی ہاتھ اٹھالیے: وزیر دفاع پاکستان
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات ختم ہو چکے اور مذاکرت میں شامل پاکستانی وفد واپس روانہ ہوگیا ہے۔
-
ثالت کی درخواست پر پاکستان کی رضامندی کے بعد افغان طالبان سے مذاکرات کا پھر آغاز
پاکستان ثالث کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند ہوگیا، مذاکراتی عمل کو جاری رکھ کر امن کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پاکستان اور طالبان حکومت کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہو گئے ہیں / افغانستان نے کالعدم ٹی ٹی پی کے جنگجوؤں کو ملک بدر کرنے کی تجویز دی ہے / پاکستان نے ٹی ٹی پی کو افغانستان میں دہشت گرد تنظیم قرار دینے اور اس کی کارروائیوں کو غیر شرعی قرار دینے، دہشت گردوں کے خلاف قابلِ تصدیق اور مؤثر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
پاکستان کے امن کو تہہ و بالا کرنے کی کوشش کی گئی تو ’اینج تے اینج ہی سہی‘: خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کے امن کو تہہ و بالا کرنے کی کوشش کی گئی تو ’اینج تے اینج ہی سہی‘، دوست ممالک کے کہنے پر کابل دہشت گردوں کی پشت پناہی نہیں کرے گا تو یہ ایک اہم نکتہ ہوگا۔
-
پاک افغان مذاکرات کی آخری کوشش جاری، افغان وفد کے مؤقف میں بار بار تبدیلی مذاکرات نتیجہ خیز بنانے میں بڑی رکاوٹ
کابل سے ملنے والے غیر منطقی اور ناجائز مشورے ہی بات چیت کے بےنتیجہ رہنے کے ذمہ دار ہیں: ذرائع۔
-
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں جاری
افغانستان سے پاکستان میں حملے، ان کی مانیٹرنگ اور میکنزم کو حتمی شکل دی جائے گی
-
افغان وزیر دفاع نے پاک افغان کشیدگی میں بھارتی کردار کی باتوں کو مسترد کردیا
ہماری پالیسی میں کبھی بھی اپنی سرزمین کو دوسرے ممالک کے خلاف استعمال کرنا شامل نہیں ہے، ملا یعقوب
-
ترکیے کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیز فائر کا خیر مقدم
ترکیے کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیزفائر کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔
-
پاکستان اور افغانستان فوری جنگ بندی پر راضی ہوگئے
پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کا فیصلہ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے دوران ہوا۔
-
پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان دوحہ میں مذاکرات شروع
پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان مذاکرات قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شروع ہو گئے۔
-
ہماری پالیسی بڑی واضح ہے اگر کوئی حملہ کریگا تو ادھار نہیں رکھیں گے: رانا ثنا اللہ
لاہور: رہنما مسلم لیگ ن سینیٹر رانا ثنااللہ کا کہنا ہے ہم نے ہمیشہ افغانستان کا ساتھ دیا لیکن وہاں سے ہمیں ہر بار تکلیف ہی ملی، دہشت گردی کی کارروائیاں پہلے بند کی جائیں، پھر افغانستان سے بات ہو سکتی ہے۔
-
پاکستان
گل بہادرگروپ کے خارجیوں کیخلاف گزشتہ شب ٹارگٹڈکارروائی میں 60 سے70خوارج ہلاک ہوگئے، وفاقی وزیراطلاعات
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ 48 گھنٹے طویل سیز فائر کے دوران افغانستان سے خارجیوں نے پاکستان میں متعدد دہشت گرد حملے کرنے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی فورسز نے مؤثر جوابی کارروائی میں حملوں کو ناکام بناتے ہوئے 100 سے زائد خوارج کو ہلاک کردیا جب کہ گل بہادرگروپ کے خارجیوں کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائی میں بھی کم از کم 60 سے 70 خوارج مارےگئے۔
-
افغانستان سے دہشتگردی کا معاملہ، خواجہ آصف کی قیادت میں پاکستانی وفدطالبان سے مذاکرات کیلئے قطر پہنچ گیا
دوحہ میں ہونیوالے مذاکرات میں افغانستان سے ہونے والی سرحد پار دہشت گردی کے فوری خاتمے پر بات چیت ہو گی، ترجمان دفتر خارجہ
-
چین کا پاک افغان جنگ بندی کا خیر مقدم، یو این مشن افغانستان کا لڑائی ختم کرنے کا مطالبہ
چین نے پاک افغان جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے۔
-
پاکستان افغانستان کشیدگی؛
قندہار پر پاکستان کی فضائی بمباری + ویڈیوز / 48 گھنٹوں کی جنگ بندی
طلوع نیوز ایجنسی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ پاکستانی فضائیہ نے آج افغانستان کے شہر قندھار کے علاقے اسپن بولدک میں ایک رہائشی مکان پر حملہ کیا۔ افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں بچوں سمیت عام شہری ہلاک اور زخمی ہوئے / اطلاعات کے مطابق دو ملکوں میں 48 گھنٹوں کے لئے جنگ بندی ہوئی ہے۔
-
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹوں کیلئے سیز فائر کا فیصلہ
اسلام آباد: افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان نے سیز فائر کا فیصلہ کرلیا۔
-
پاکستان
پاکستان کی قندھار اور کابل میں ٹارگٹڈ کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے مرکز اور قیادت کو نشانہ بنایا
پاکستان کی جانب سے قندھار اور کابل میں افغان طالبان اور خوارج کے ٹھکانوں پر ٹارگنڈ کارروائی کی گئی ہے۔
-
افغان قیادت نے مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی سے منہ موڑکر تاریخ اور امت کیساتھ ناانصافی کی: پاکستانی صدر
توقع ہے افغان حکومت اپنی سرزمین کو فتنۃ الخوارج کے استعمال سے روکے گی، صدر آصف علی زرداری