16 اکتوبر 2025 - 15:09
چین کا پاک افغان جنگ بندی کا خیر مقدم، یو این مشن افغانستان کا لڑائی ختم کرنے کا مطالبہ

چین نے پاک افغان جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، چینی وزارت خارجہ نے پاک افغان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ چین تعلقات میں مسلسل بہتری کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے اور چین مشترکہ تحمل ، مکمل اور دیرپا جنگ بندی کی حمایت کرتا ہے۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تنازع کے دیرپا خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ  یو این امدادی مشن برائے افغانستان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان شہریوں کے تحفظ کے لیے لڑائی ختم کریں۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان گزشتہ روز شروع ہونے والی 48 گھنٹوں کی جنگ بندی پر عمل جاری ہے اور  جنگ بندی کل شام تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز افغانستان میں طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں پر پاکستان کی ٹارگٹڈ کارروائیوں میں متعدد ہلاکتوں کے بعد افغان طالبان نے جنگ بندی کی درخواست کی تھی۔ 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha