1 دسمبر 2025 - 16:10
واشنگٹن پوسٹ: بھارت کے ساتھ طالبان کے تعلقات افغانستان اور پاکستان میں کشیدگی بڑھا رہے ہیں

امریکی روزنامہ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق افغانستان اور پاکستان میں فوجی کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے، اور طالبان اور بھارت کے درمیان حالیہ تعلقات کو اس کشیدگی کی اہم وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان فوجی کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اخبار کے مطابق، حالیہ مہلک حملوں اور سرحد کے دونوں طرف بڑھتے ہوئے حالات، اور اسلام آباد کی جانب سے بھارت اور طالبان کے نزدیکی تعلقات پر شدید ناراضگی کے سبب دونوں ملک ایک نئی فوجی کشیدگی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

رپورٹ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان تازہ تنازعے کا بھی ذکر کیا گیا ہے: کابل نے الزام عائد کیا کہ پاکستان نے منگل  کو افغانستان کے مشرقی علاقوں میں فضائی حملے کیے، جن میں کم از کم ۱۰ افراد ہلاک ہوئے، جن میں ۹ بچے بھی شامل تھے، اور کابل نے جواب میں تلافی کا عندیہ دیا۔

واشنگٹن پوسٹ نے یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور طالبان کے درمیان کشیدگی خاص طور پر تحریک طالبان پاکستان کے معاملے پر جاری ہے۔ پاکستان کا دعویٰ ہے کہ یہ گروپ افغان طالبان کی مدد سے اس کے ملک میں تقویت پا رہا ہے، لیکن افغان طالبان نے اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے بارہا کہا ہے کہ وہ کسی بھی گروپ کو افغانستان کی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے تاکہ وہ پڑوسی ملکوں کو نقصان پہنچا سکیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha