19 اکتوبر 2025 - 18:15
ترکیے کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیز فائر کا خیر مقدم

ترکیے کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیزفائر کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ترک وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان امن و استحکام کے لیے مکینزم قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ترکیے دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر کی قطری کوششوں کو سراہتا ہے، دونوں بردار ممالک اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

خیال رہے کہ  قطری وزارت خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان اور افغانستان جنگ بندی پر راضی ہوگئے ہیں۔اس جنگ بندی کا فیصلہ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے دوران ہوا۔

قطری وزارت خارجہ کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق قطر و ترکیے کی ثالثی میں ہوا۔دونوں ممالک نے آئندہ چند دنوں میں مزید ملاقاتیں کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان امن اور استحکام کے لیے مستقل مکینزم بنانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

بعد ازاں وزیر دفاع اور قطر میں ہونے والے مذاکرات کے لیے پاکستانی وفد کے سربراہ خواجہ آصف نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے تصدیق کی کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین سیز فائر کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر افغانستان سے دہشت گردی کا سلسلہ فی الفور بند ہوگا، دونوں ہمسایہ ملک ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ 25اکتوبر کو استنبول میں دوبارہ وفود کی ملاقات ہو گی اور معاملات پر تفصیلی بات ہوگی، ہم قطر اور ترکیے دونوں برادر ممالک کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha