لبنان
-
حزب اللہ کے رکن پارلیمنٹ حسن فضل اللہ کی لبنانی حکام کو وارننگ، مزاحمت کے خلاف اقدامات بند کریں
لبنان کی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے وفاداری برائے مزاحمت دھڑے کے رکن حسن فضل اللہ نے مزاحمت سے وابستہ گاڑی ضبط کیے جانے کے واقعے پر لبنانی حکام کو خبردار کیا ہے کہ وہ مزاحمت اور اس کے کارکنوں کے خلاف اقدامات فوری طور پر بند کریں، بصورت دیگر ان کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
-
اپنی سر زمین کی آخری انچ تک آزاد کرائیں گے :لبنانی اسپیکر
لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے کہا ہے کہ لبنان اپنے قومی خودمختاری کے حقوق کے تحفظ، سرحدوں کی حفاظت اور اپنی سرزمین کے آخری انچ کو بھی قبضے سے آزاد کرانے کے لیے مختلف سطحوں پر کوششیں جاری رکھے گا۔
-
عراقچی: اسرائیلی حملوں اور لبنان پر قبضے کا خاتمہ ایران کی اولین ترجیح ہے
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے لبنان کے صدر جوزف عون سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت کے حملوں اور جارحیت کو روکنا اور جنوبی لبنان کے مقبوضہ علاقوں کو آزاد کرانا ایران کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہے۔
-
لبنان اپنی سرزمین کے آخری حصے کو بھی قبضے سے آزاد کرانے کے لیے کوشاں ہے
لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے کہا ہے کہ ملک اپنے خودمختار حقوق کے تحفظ، سرحدوں کی حفاظت اور اپنی سرزمین کے آخری حصے کو بھی قبضے سے آزاد کرانے کے لیے مختلف سطحوں پر کوششیں جاری رکھے گا۔
-
لبنان کے جنوبی علاقوں کی تعمیرِ نو کے لیے سال کے اختتام تک 7 کروڑ ڈالر مختص کیے جائیں گے: وزیراعظم
لبنان کے وزیراعظم نواف سلام نے کہا ہے کہ ملک کے جنوبی علاقوں کی تعمیرِ نو کے منصوبوں پر تقریباً 7 کروڑ ڈالر خرچ کیے جائیں گے اور ان منصوبوں کے ٹھیکے سال کے اختتام تک دے دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملوں سے متاثرہ علاقوں کے باشندے آنے والے مہینوں میں اپنے علاقوں میں بحالی اور تعمیرِ نو کے اقدامات کے نتائج دیکھ سکیں گے۔
-
لبنان سے صیہونی فوج کا مکمل انخلا حکومت کی اولین ترجیح ہے، نواف سلام
لبنان کے وزیرِاعظم نواف سلام نے کہا ہے کہ ملک کے جنوبی علاقوں کے باشندوں کو محفوظ زندگی گزارنے، اپنی زمینوں کی دیکھ بھال کرنے اور جان کے خوف کے بغیر زیتون کی فصل کاٹنے کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ لبنان کی سرزمین سے صیہونی فوج کا مکمل انخلا اور تمام علاقوں میں ریاستی عمل داری قائم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
-
لبنان کو صیہونی قبضے کے مقابلے میں خودمختاری اور بدامنی کے مقابلے میں مضبوط حکومت چاہیے: شیخ علی خطیب
لبنان کی اعلیٰ اسلامی شیعہ کونسل کے نائب صدر شیخ علی خطیب نے کہا ہے کہ لبنان کو سیاسی بحرانوں کے عارضی حل کے بجائے ایک مضبوط، جواب دہ اور خودمختار حکومت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے آئین پر مکمل عمل درآمد، اصلاحات، بدعنوانی کے خاتمے اور صیہونی قبضے و جارحیت کے مقابلے میں قومی خودمختاری کے تحفظ پر زور دیا۔
-
مذاکرے کے باوجود جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملے جاری، متعدد علاقوں پر گولہ باری
اسرائیلی فوج نے فریم ورک معاہدے کے باوجود جنوبی لبنان کے متعدد علاقوں پر توپ خانے سے گولہ باری کی اور مختلف مقامات پر دھماکے کیے۔ ان حملوں میں جانی نقصان کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
-
طوفان الاقصیٰ کی تیسری سالگرہ
سات اکتوبر 'طوفان الاقصیٰ' کا واقعہ کہاں سے شروع ہؤا؟ + ویڈیو
کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ خطے کے موجودہ واقعات 7 اکتوبر سے شروع ہوتے ہیں۔ لیکن یہ غلط ہے۔ 7 اکتوبر کا واقعہ (اور معرکۂ طوفان الاقصیٰ) ایک فطری انسانی جواب تھا اُس صورتحال کے سامنے جو خطے کی طرف لائی گئی تھی، اور یقیناً یہ ایک ایسا واقعہ تھا جو خطے کے حق میں رقم ہؤا۔
-
شہید سید حسن نصراللہ نے مزاحمتی محاذ کے ڈھانچے کو مضبوط کیا
حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان ہماری آنکھوں کے سامنے آزاد ہوا ہے اور اسرائیل بالآخر جنوبی لبنان سے نکلنے پر مجبور ہوگا۔
-
لبنان کا فریم ورک معاہدہ ملکی خودمختاری کمزور اور اسرائیلی مطالبات پورے کرتا ہے
لبنانی پارلیمنٹ میں وفاداری برائے مزاحمت بلاک کے رکن حسن عزالدین نے حکومت کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ فریم ورک معاہدے پر دستخط کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاہدے سے اسرائیل کو آزادانہ نقل و حرکت اور کارروائی کی اجازت ملتی ہے اور لبنان کو کسی بدلے کے بغیر اس کی موجودگی کو قانونی حیثیت دینے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
-
اس وقت لبنان میں شیعہ اتحادکی اہم ضرورت ہے
لبنان کی اعلیٰ اسلامی شیعہ کونسل کے نائب صدر شیخ علی الخطیب نے موجودہ حساس حالات میں شیعہ اتحاد برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیعہ برادری کو ماضی کے اختلافات اور حساس معاملات دوبارہ اٹھا کر تقسیم کرنے کی کوششوں سے خبردار رہنا چاہیے۔
-
حزب اللہ کا اسرائیل کو دوٹوک پیغام: مقابلے اور مزاحمت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے
حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ شیخ علی دعموش نے کہا ہے کہ لبنان سے اسرائیلی قبضے کے مکمل خاتمے تک مزاحمت اور مقابلے کا سلسلہ جاری رہے گا۔
-
شہید سید ہاشم صفی الدین؛ حزب اللہ کے گمنام امین اور مزاحمت کی قوتِ قلب
حزب اللہ میں شہید سید ہاشم صفی الدین کے مؤثر کردار اور مزاحمت کے مستقبل پر ان کے اثرات سے امریکی و صیہونی دشمن اس قدر پریشان تھے کہ انہیں شہید کرنے کے لیے صیہونی فوج نے ان کی موجودگی کی جگہ پر 73 ٹن وزنی بنکر شکن بم برسائے۔
-
یمن کے مبینہ میزائل حملوں کے بعد سعودی عرب کے ریاض اور دمام ایئرپورٹس بند
یمن کے مبینہ میزائل حملوں اور سعودی عرب کی تیل تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات کے بعد ریاض اور دمام کے ہوائی اڈوں پر پروازوں کی آمد و رفت معطل اور متاثر ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔
-
حزب اللہ کا شہید حسن نصراللہ اور ہاشم صفی الدین کے مشن کو جاری رکھنے کا عزم
حزب اللہ کے رکن پارلیمنٹ حسن فضل اللہ نے کہا ہے کہ شہید سید حسن نصراللہ اور سید ہاشم صفی الدین کی شہادت تنظیم کے لیے زلزلے کی مانند تھی، تاہم حزب اللہ ختم نہیں ہوئی بلکہ ثابت قدم رہی۔
-
تسلیم ہونا صیہونی ریاست کے قوموں کو ذلیل کرنے کے حوصلے بڑھاتا ہے: شیخ علی خطیب
لبنانی شیعہ اسلامی کونسل کے نائب سربراہ شیخ علی خطیب نے کہا ہے کہ دشمن کے سامنے تسلیم ہونا صیہونی ریاست کو قوموں کو ذلیل کرنے اور فلسطین کے مسئلے کو ختم کرنے کی مزید ترغیب دیتا ہے، جبکہ فلسطین اسلام اور عربوں کا مسئلہ ہے۔
-
اسد حکومت کے خاتمے کے بعد شام کی عبوری حکومت اور حزب اللہ حکام کی پہلی ملاقات
خبر رساں ادارے رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ شام کی عبوری حکومت کے متعدد حکام اور حزب اللہ کے نمائندوں کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، جو 2024 میں بشار اسد حکومت کے خاتمے کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان پہلی ملاقات ہے۔
-
ایرانی سابق سفیر: نیتن یاہو اور ٹرمپ اپنے مقاصد کبھی حاصل نہیں کر سکیں گے
بیروت میں ایران کے سابق سفیر مجتبیٰ امانی نے کہا ہے کہ اسرائیل اور امریکا ایران اور مزاحمت کے خلاف جنگ میں اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکے اور آئندہ بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
-
نبیہ بری: اسرائیل لبنان میں جنگ بندی کی پاسداری نہیں کر رہا
لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے کہا ہے کہ لبنان میں جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ اسرائیل کی جانب سے جنگ کے خاتمے کے لیے کیے گئے معاہدوں کی پاسداری نہ کرنا ہے۔
-
حدیث ولایت؛
بہت جلد بحیرۂ عرب بھی خود کو دشمن کی موجودگی سے خالی کرا لے گا، رہبر انقلاب
رہبر انقلاب نے خطے میں توازن کی تبدیلی اور آبنائے ہرمز کی حدود میں دشمن کی افواج پر لگائی جانے والی ضربوں کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا: "عنقریب، بحیرۂ عرب بھی خود کو اامریکی افواج سے خالی کرالے گا۔"
-
شہید سید حسن نصراللہ نے زندگی کی دہائیاں فلسطین اور القدس کے لیے وقف کیں
فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں نے سید حسن نصراللہ کی شہادت کی دوسری برسی کے موقع پر ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی کی کئی دہائیاں فلسطین اور القدس کے مقصد، مزاحمت اور صیہونی قبضے کے خلاف جدوجہد میں گزاریں۔ انہوں نے کہا کہ اس عظیم شہید رہنما کا نام فلسطینی عوام کی یادداشت اور فلسطین و القدس کے دفاع کرنے والوں کی تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔
-
یمن میں سید حسن نصراللہ کی دوسری برسی کی مرکزی تقریب
یمن کے دارالحکومت صنعا میں سید حسن نصراللہ کی شہادت کی دوسری برسی کے موقع پر مرکزی تقریب منعقد ہوئی، جس میں یمنی حکام اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے شرکت کی۔
-
جنوبی لبنان پر اسرائیلی توپخانے اور فضائی حملے، کئی علاقوں کو نشانہ بنا دیا گیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج نے اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے متعدد علاقوں پر توپخانے اور فضائی حملے کیے۔
-
بیروت کی ضاحیہ سید حسن نصر اللہ اور سید ہاشم صفی الدین کی تصاویر سے سج گئی
بیروت کی جنوبی ضاحیہ میں سید حسن نصر اللہ اور سید ہاشم صفی الدین کی شہادت کی دوسری برسی کی تقریبات کی تیاریاں جاری ہیں، جبکہ علاقے کو دونوں رہنماؤں کی تصاویر اور بینرز سے سجا دیا گیا ہے۔
-
لبنانی وزیراعظم کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا پر زور
لبنان کے وزیراعظم نواف سلام نے لبنان کی سرزمین سے اسرائیل کے مکمل انخلا اور ملک پر اسرائیلی حملے روکنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہتھیار اور جنگ و امن سے متعلق فیصلے کا اختیار صرف لبنانی حکومت کے پاس ہونا چاہیے۔
-
لبنان: ایران اور لبنان کے درمیان پروازوں کی پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
«لبنان و ایران کے دوست» تنظیم کے زیر اہتمام ایران اور لبنان کے درمیان فضائی پروازوں پر پابندی جاری رکھنے کے خلاف لبنان کی اعلیٰ اسلامی شیعہ کونسل کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
-
لبنانی تجزیہ کار: بعض عرب میڈیا صیہونی منصوبے کی تشہیر میں مصروف ہیں
لبنانی سیاسی محقق جہاد ایوب نے کہا ہے کہ متعدد عرب حکومتیں اور ان سے وابستہ میڈیا صیہونی منصوبے کی تشہیر میں مشکوک اور واضح کردار ادا کر رہے ہیں، جن میں صیہونی حکومت کا مثبت تاثر پیش کرنا اور خطے کی اقوام کے خلاف اس کے جرائم اور جارحیت کو منظم انداز میں چھپانا شامل ہے۔
-
مستقبل کی فیصلہ کن جنگ کی الٹی گنتی؛ یمن اور عراق کا اظہار یکجہتی، مزاحمتی محاذ ہائی الرٹ
بین الاقوامی مبصرین کے مطابق آئندہ چند ماہ میں خطے کو ایک فیصلہ کن جنگ کا سامنا ہوسکتا ہے جس کے اثرات خطے سے باہر تک پھیل سکتے ہیں۔ ممکن ہے یہ جنگ ستمبر کے آخر میں عراق میں بین الاقوامی اتحاد کے مشن کی تکمیل کی آخری مہلت کے ساتھ شروع ہو جائے۔
-
یمن کے نئے جنگی فارمولے
ہم مسلم ایرانی قوم، اس کے اسلامی نظام اور محاذ مزاحمت کے ساتھ ہیں، مہدی المشاط
یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے ایران اور محور مقاومت (محاذ مزاحمت) کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے سعودی عرب سے کہا کہ 'صنعا کے ساتھ مصالحت کے اخراجات، جنگ کے اخراجات سے ہم ہیں۔