قابض اسرائیلی فوج
-
جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملوں میں شدت؛ شہریوں کے گھر اور قبرستان بھی نشانہ بن گئے
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں فضائی اور توپخانے کے حملوں میں شدت پیدا کردی۔ نبطیہ الفوقا اور عربصالیم سمیت مختلف علاقوں میں شہریوں کے گھروں کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ عربصالیم کے قبرستان پر حملے سے قبریں اور کتبے بھی متاثر ہوئے۔
-
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام پر دھاوا، قنیطرہ میں 2 شہری اغوا
اسرائیلی فوج نے جنوبی مغربی شام کے صوبے قنیطرہ کے نواحی علاقے پر حملہ کرکے دو شامی شہریوں کو اغوا کرلیا، جبکہ گزشتہ شب اسرائیلی توپ خانے نے درعا کے علاقے کو بھی نشانہ بنایا۔
-
جنوبی لبنان میں جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں؛ اسرائیلی فوج کی فاسفورس بمباری، حزب اللہ کا جوابی حملہ
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپیں شدت اختیار کر گئی ہیں۔ اسرائیلی جنگی طیاروں اور توپ خانے نے علی الطاہر کے اطراف کے علاقوں کو نشانہ بنایا، جبکہ رپورٹس کے مطابق توپ خانے کی کارروائی میں فاسفورس گولے بھی استعمال کیے گئے۔ دوسری جانب حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کی پیش قدمی روکنے کی کوشش کی اور ڈرون حملے میں 3 اسرائیلی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔
-
شدت پسند بن گویر کا بیروت پر حملہ اور لبنان کے خلاف جنگ مزید تیز کرنے کا مطالبہ
اسرائیلی حکومت کے انتہا پسند وزیرِ داخلی سلامتی اتمار بن گویر نے لبنان کے خلاف فوجی کارروائیاں مزید تیز کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ کو بیروت میں بھی نشانہ بنایا جانا چاہیے۔ انہوں نے سفارتی کوششوں کے بجائے لبنان اور غزہ میں موجود اسرائیلی فوجیوں کے تحفظ کو ترجیح دینے پر زور دیا۔
-
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملہ، 7 افراد شہید، 3 زخمی
جنوبی لبنان میں صہیونی حکومت کے ایک رہائشی مکان پر فضائی حملے میں 7 افراد شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔ حملے میں مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا، جبکہ جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج کی گولہ باری اور فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
-
نبیہ بری: اسرائیل کو لبنان پر حملے اور جارحیت روکنے پر مجبور کیا جائے
لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو لبنان کے خلاف جنگ اور مسلسل جارحانہ کارروائیاں روکنے پر مجبور کیا جائے۔
-
حماس کا عرب و اسلامی ممالک سے اسرائیلی آبادکاری کے خلاف فوری اقدام کا مطالبہ
حماس نے عرب اور اسلامی ممالک، عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاری اور الحاق کے منصوبوں کے خلاف فوری سیاسی و سفارتی اقدامات کیے جائیں اور اسرائیل پر دباؤ بڑھایا جائے۔
-
حماس: غزہ پولیس کے سربراہ کا قتل اسرائیلی جرائم کی عکاسی ہے
حماس نے غزہ صوبے کی سول پولیس کے ڈائریکٹر جمال ابوکمیل کے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطینی عوام کے خلاف جاری اسرائیلی جرائم اور غزہ میں بدامنی و انتشار پھیلانے کی کوشش قرار دیا ہے۔
-
اسرائیلی فوج میں فوجیوں کی خودکشی کے واقعات میں اضافہ
صہیونی اخبار ہاآرتص نے ایک ماہرِ سماجی بہبود کے حوالے سے اسرائیلی فوج میں جنگ کے دوران خودکشی کے واقعات میں اضافے کی خبر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہتھیاروں تک آسان رسائی، فوجی خدمات کا دباؤ اور جنگ کے اثرات اس بحران کو مزید سنگین بنانے والے اہم عوامل ہیں۔
-
اسرائیلی فوج کا قنیطرہ کے نواحی گاؤں پر دھاوا، گھروں کی تلاشی
جنوبی شام کے صوبے قنیطرہ کے نواحی گاؤں الرفید میں اسرائیلی فوج نے دھاوا بول کر متعدد گھروں کی تلاشی لی، جس کے باعث مقامی آبادی میں خوف و تشویش پھیل گئی۔
-
جنوبی لبنان میں مزاحمتی مجاہد کے ساتھ جھڑپ، اسرائیلی فوج کا ایک افسر ہلاک، ایک اہلکار زخمی
اسرائیلی فوج کے مطابق دیر السریان میں پیش آنے والے واقعے کے بعد حملہ آور کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔
-
ایران کے خلاف جنگ سے ایشیا میں 82 کروڑ افراد کی زندگی متاثر
ایران کے خلاف جنگ اور آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد ایشیا میں تقریباً 82 کروڑ افراد کی روزمرہ زندگی شدید متاثر ہوئی ہے۔ بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے مطابق اس بحران نے دنیا کو ایک غیرمعمولی توانائی بحران سے دوچار کر دیا ہے۔
-
اسرائیل نے لبنان میں جنگ بندی کی پھر کی خلاف ورزی
اسرائیل نے جنوبی لبنان میں جنگ بندی کی ایک بار پھر خلاف ورزی کی ہے۔
-
حزب اللہ نے 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کے مراکز پر 63 حملے کیے
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزبالله نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیل کے مختلف فوجی مراکز، اڈے اور فوجی اجتماعات پر 63 کارروائیاں کرنے کا اعلان کیا ہے۔
-
اسرائیلی فوج کی جارحیت کے باعث طوباس میں تدریسی سرگرمیاں کئی روز سے معطل
غرب اردن کے شمالی شہر طوباس کی محکمہ تعلیم نے پیر کی شام اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیل کے مسلسل حملوں اور گورنری میں جبری کرفیو نافذ کیے جانے کے باعث تمام سکول بند۔
-
غزہ جنگ میں 10 ہزار سے زائد صہیونی فوجی ہلاک و زخمی:اسرائیلی میڈیا
صہیونی اخبار ہاآرتص نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ غزہ پر جاری جنگ کے دوران اب تک 10 ہزار سے زیادہ اسرائیلی فوجی ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں۔
-
اسرائیلی جیلوں میں لاپتہ لبنانی شہریوں کی موجودگی کا انکشاف
آزاد ہونے والے فلسطینی قیدیوں نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی جیلوں میں ایسے لبنانی شہریوں کو دیکھا ہے جو طویل عرصے سے لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل تھے۔ اس انکشاف کے بعد لبنان کے گمشدہ شہریوں کا معاملہ دوبارہ زیرِ بحث آ گیا ہے۔
-
ٹرمپ اور نیتن یاہو کا منصوبہ غزہ میں امن کے لئے نہیں تھا
یورپی پارلیمنٹ کی اسپین سے رکن، ایرنے مونترو نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کا مشترکہ منصوبہ کبھی بھی غزہ میں امن کے لیے نہیں تھا، بلکہ اس کا مقصد فلسطینیوں پر قبضہ مضبوط کرنا اور ان کی نسل کشی پر اٹھنے والی آوازوں کو دبانا تھا۔
-
اسپین کا عالمی برادری سے غزہ جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
اسپین کے وزیر اعظم پدرو سانچز نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر غزہ میں جاری خونریزی کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔ یہ درخواست انہوں نے اقوام متحدہ کی ۸۰ویں سالگرہ کی تقریب کے دوران کی۔
-
غزہ میں اسرائیلی فوج کی ناکامی کا اعتراف
اسرائیلی فوج نے سات روز گزرنے کے باوجود اعتراف کیا ہے کہ وہ آپریشن کے باوجود بھی حماس کو شکست دینے میں ناکام رہی ہے۔
-
غزہ میں صہیونی فوج کا وحشیانہ اقدام، روزانہ 17 بمب سے بھری گاڑیاں تباہ
انسانی حقوق کی تنظیم یورپمدیترانیہ ہیومن رائٹس واچ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل روزانہ اوسطاً 17 بمب سے بھری گاڑیاں غزہ شہر میں دھماکہ خیز مواد کے ساتھ تباہ کرتا ہے۔