صومالیہ میں صیہونی حکومت کی موجودگی، بین الاقوامی تعلقات میں ایک خطرناک بدعت: ترجمان وزارت خارجہ
اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے نام نہاد صومالی لینڈ میں صیہونی حکومت کے داخلے کو بین الاقوامی سطح پر ایک خطرناک بدعت قرار دیا اور کہا کہ ان حرکتوں کے نتیجے میں عالمی قوانین کی بنیادیں تباہ ہوکر رہ جائیں گی۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ صومالی لینڈ میں صیہونی وزیر خارجہ کا جانا، صومالیہ کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کی کھلی خلاف ورزی اور قابل مذمت اقدام ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ صیہونی حکومت عالمی قوانین کو پاؤں تلے روند رہی ہے جس کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ عالمی برادری من جملہ اسلامی اور بالخصوص افریقی ممالک مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے صومالیہ کے اقتدار اعلی کو کمزور ہونے نہ دیں اور ایسی خطرناک بدعتوں کا مقابلہ کریں۔
آپ کا تبصرہ