اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، فلسطینی ذرائع کے مطابق خلیل الحیہ کی قیادت میں حماس کا ایک اعلیٰ سطحی وفد جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے آغاز کے بارے میں قاہرہ پہنچ گیا ہے۔
مصر کے انٹیلیجنس کے چیف جنرل حسن رشاد سے ملاقات اور غزہ کے انتظام کے لئے پندرہ رکنی کمیٹی کی تشیکل ایجنڈے میں شامل ہے۔
دوسری طرف بعض ذرائع کے مطابق واشنگٹن نے ایک صیہونی جنگی قیدی کی لاش کی واپسی اور حماس کو غیر مسلح کرنے کے متعلق اپنے وعدے کی پاسداری پر زور دیا ہے۔
آپ کا تبصرہ