اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی بیلاروس پہنچ گئے ہیں۔ اس دورے کے دوران وہ بیلاروس کے صدر، وزیر خارجہ، اور سیکرٹری قومی سلامتی سے ملاقاتیں کریں گے اور دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی بیلاروس پہنچ گئے ہیں۔ جہاں وہ بیلاروس کے صدر، وزیر خارجہ، اور سیکرٹری قومی سلامتی سے ملاقاتیں اور گفتگو کریں گے، جن میں دوطرفہ، علاقائی، اور بین الاقوامی تعلقات کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یہ وزیر خارجہ کے طور پر عراقچی کا بیلاروس کا پہلا دورہ ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 28 اگست 2025ء کو عراقچی صدر مسعود پزشکیان کے ہمراہ بیلاروس کے صدر کی رسمی دعوت پر منسک کا سفر کر چکے ہیں، اور اس دورے کے دوران تہران اور منسک کے درمیان سیاسی، بین الاقوامی قانون، سیاحت، فن، میڈیا، صحت، دوا سازی، صنعت، ماحولیات، آزاد اقتصادی اور خصوصی اقتصادی زونز، اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں 12 تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے گئے تھے۔
اس حالیہ دورے میں بھی تین اہم دستاویزات پر دستخط ہونے کا امکان ہے، جن میں شامل ہیں:یکطرفہ پابندیوں کا مقابلہ کرنے میں دونوں ممالک کے تعاون کا اعلامیہ۔بین الاقوامی قانون کو مضبوط کرنے کے حوالے سے ایران اور بیلاروس کا مشترکہ اعلامیہ۔دونوں ممالک کی وزارتوں کے درمیان سیاسی مشاورت کا پروگرام۔
آپ کا تبصرہ