2 فروری 2026 - 15:09
وزیر خارجہ عراقچی: ایران منصفانہ معاہدے کے لیے بھی تیار ہے اور جارحیت کے مقابلے کے لیے بھی

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے تازہ ایکس پوسٹ میں لکھا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک منصفانہ ایٹمی معاہدے کے لیے بھی مکمل طور پر تیار ہے اور دشمنوں کے جارحیت کے سامنے دفاع کے لیے بھی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے لکھا ہے کہ سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایران اور امریکہ ایک تاریخی موڑ پر کھڑے ہیں:

وزیر خارجہ عراقچی: ایران منصفانہ معاہدے کے لیے بھی تیار ہے اور جارحیت کے مقابلے کے لیے بھی

ہم ایک منصفانہ معاہدے کو حاصل کرسکتے ہیں جس میں ایٹمی ہتھیار کے عدم حصول کی ضمانت ہو اور یہ نتیجہ دونوں فریقوں کے لیے فائدہ مند ہوگا اور مختصر مدت میں بھی اس کا حصول ممکن ہے۔

دوسری جانب اس بات کا امکان ہے کہ غلط اندازے لگائے جائیں یا حتی ہم پر جارحیت ہو۔ اس صورت میں بھی ایران [اپنے دفاع کے لیے] اتنی ہی تیاری رکھتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha