29 دسمبر 2025 - 14:23
ایران اور امارات کے وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ اور متحدہ عرب امارات کے وزیر نے ٹیلی فونک گفتگو میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کے حالات پر تبادلہ خیال کیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں ممالک کے بڑھتے ہوئے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور مشترکہ مفاد پر مبنی معاملات کی پیروی پر زور دیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے جنوبی یمن میں حالیہ واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے، خطے کے تمام ممالک سے یمن کی ارضی وحدت اور علاقائی سالمیت کو برقرار رکھنے اور وہاں کے عوام کے جائز مطالبات کو پورا کرنے کے لئے کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران یمنیوں کی باہمی بات چیت کو یمن کے بحران کا واحد حل، قرار دیا جس کا محور اس ملک کی وحدت اور علاقائی سالمیت ہو۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے یمن اور خطے میں امن اور استحکام کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا اور یمن میں تناؤ کم کرنے کے لئے متحدہ عرب امارات کے اقدامات کی وضاحت کی۔

فریقین نے یمن میں استحکام کو مضبوط بنانے اور خطے میں امن کے تحفظ کے لئے خطے کے ممالک کی جانب سے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha